بولان(نامہ نگار/ رئیس فرحان جمالی) چیف آف بیرک و سابق صوبائی وزیر نواب محمد خان شاہوانی نے کچھی کے میڈیا نمائندے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کچھی ضلع کافی عرصہ دراز سے چور ڈاکووں کے رحم کرم پر چھوڑ گیا تھا حکومتی رٹ کو دن رات روندا جا رہا تھا ماں بہنوں بیٹیوں کیساتھ بدتمیزی و لوٹ مار کرکے قبائلی معاشرتی اور قانونی اقدار کی دھجیاں بکھیری جا رہی تھی انہوں نے کہا کہ موجودہ ضلعی انتظامیہ کچھی کی نگرانی میں ضلع کچھی میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہو رہی ہے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے چوروں اور ڈاکوؤں کے گینگ کے خلاف سخت کارروائیوں کے بعد علاقے کے لوگ سکون محسوس کر رہے ہیں سابق صوبائی وزیر اور چیف آف بیرک نواب محمد خان شاہوانی نے کہا کہ ضلع کچھی میں کافی عرصے سے ڈاکو راج قائم تھا حکومتی رٹ کو پامال کیا جا رہا تھا، اور خواتین کے ساتھ بدتمیزی اور لوٹ مار کے واقعات میں اضافہ ہو رہا تھا جس سے قبائلی اور سماجی اقدار کو شدید نقصان پہنچا تھا خاص اقلیت برادری سمیت علاقائی لوگ نقل مکانی کرنے پر مجبور ہو چکے تھے اور سینکڑوں خاندان نے نقل مکانی بھی کر لی تھی انہوں نے کہا کہ علاقے کی اقلیت برادری اور کسانوں کی لوٹ مار تو عام تھی جس کی وجہ ضلعی انتظامیہ کچھی سے عوام کا اعتماد اٹھا چکا تھا انہوں نے کہا ڈپٹی کمشنر کچھی جمعہ داد مندوخیل کی جرات مندانہ کاروائیوں سے چور ڈاکووں کا گہرا تنگ اور امن وامان کی بحالی کا سورج طلوع ہونے کی روشنی سے عوام کا اعتماد بحال ہو رہا ہے انہوں نے موجودہ ضلعی انتظامیہ کے اقدامات کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ آنے والے دنوں میں مزید بہتر اقدامات اٹھائے جائیں گے یہ ایک اہم پیش رفت ہے جو کچھی میں امن کی بحالی کی طرف ایک مثبت قدم ہے

