کوئٹہ(این این آئی) ایوان صنعت و تجارت کوئٹہ بلوچستان کے صدر حاجی محمد ایوب مریانی،سنیئر نائب صدر حاجی اختر کاکڑ اور نائب صدر انجینئر میر وائس خان کاکڑ نے کسٹم چیک پوسٹ بلیلی پر ایک بار پھر چیکنگ اور مال بردار گاڑیوں سے ٹائرز کھولے جانے کے جاری سلسلے کو بلوچستان ہائی کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے اس عمل کو ناقابل برداشت قرار دیا ہے گزشتہ روز مختلف کاروباری شخصیات اور ٹرانسپورٹرز سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا ک بلوچستان ہائی کورٹ کی جانب سے بلیلی کے مقام پر کسٹمز اور سیکورٹی اداروں کی جانب سے چیکنگ کے خلاف دائر آئینی درخواست میں بلیلی کے مقام پر کسٹمز اور سیکورٹی اداروں کو چیکنگ سے روک کر انہیں چیک پوائنٹ ختم کرنے کا حکم دیا گیا تھا مگر اب ایک بار پھر نا صرف گاڑیوں کو روک کر چیک کیا جا رہا ہے بلکہ مال بردار و دیگر گاڑیوں سے نئے ٹائرز بھی کھولے جا رہے ہیں ایک طرف موٹر وے پولیس مال بردار گاڑیوں و دیگر کو اس بات پر چالان یا پھر تنبیہ کرتی ہے کہ پرانے ٹائرز حادثات کا پیش خیمہ ثابت ہوتے ہیں تو دوسری جانب کسٹمز اہلکار انہی ٹائرز کواسمگلنگ کا نام دے کرانہیں گاڑیوں سے کھول لیتے ہیں جو ناقابل برداشت امر ہے ہم کسٹم حکام کی جانب سے بلیلی کے مقام پر گاڑیوں کو روک کر چیک کرنے اور ٹائرز و دیگر سامان اتارنے کی مذمت کرتے ہیں بلکہ یہ ہائی کورٹ کے احکامات کے کھلم کھلا خلاف ورزی بھی ہے ہم عدالت عالیہ سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس سلسلے میں کسٹمز حکام سے وضاحت طلب کریں ہم اس طرح کے خود ساختہ اقدامات کو قانونی تجارت کی راہ میں رکاوٹ سمجھتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر اس کا سلسلہ روکا جائے بصورت دیگر احتجاج کی راہ اپنائی جائے گی جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ حکام پر عائد ہو گی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- ہسپتال میں تمام ایمرجنسی سروسز بلا تعطل 24 گھنٹے جاری ہیں،ترجمان سول ہسپتال کوئٹہ
- صحبت پور کے قریب ایک گھر میں آگ لگنے سے مال مویشی موٹر سائیکل نقدی زیورات اور اناج گھریلو سامان جل کر خاکستر
- تمبو،ڈیرہ مراد جمالی اور ڈیرہ بگٹی مختلف واقعات فائرنگ سے خاتون جاں بحق جبکہ ایک بچے سمیت دو افراد زخمی
- عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لئے 1139کے قریب پولیس کے جوانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے، انسپکٹر جنرل آف پولیس بلوچستان محمد طاہر
- خضدار میں ایکسائز کی کاروائی 20 کلوگرام چرس برآمد کر لی
- اپوزیشن لیڈر میر یونس عزیز زہری کی جانب سے صوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ
- بارکھان سمیت پسماندہ علاقوں کی ترقی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور وسائل کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنایا جا رہا ہے،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
- ‘پاکستان چائنا انویسٹمنٹ سیمینار 2026” محض ایک رسمی اجتماع نہیں بلکہ یہ نئی معاشی ترقی اور تبدیلی کا آغاز ہے، گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل
- نقل مافیا کے خلاف سخت ایکشن، سندھ حکومت نےبڑا فیصلہ کر لیا
- سعودیہ نے پاکستان میں رکھے 3 ارب ڈالر رول اوور کردیے، معاہدے پر دستخط

