اوستہ محمد میونسپل کارپوریشن کے ملازمین تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر سراپا احتجاج

اوستہ محمد (این این آئی)اوستہ محمد میونسپل کارپوریشن کے ملازمین تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر سراپا احتجاج۔ملازمین کو فوری طور پر پوری تنخواہیں دی جائیں اور ملازمین کو خزانہ سسٹم کے ساتھ منسلک کیا جائے۔تنخواہوں کی عدم ادائیگی تک کام چھوڑ ہرتال اور تالہ بندی جاری رہے گی۔عبدالخالق بنگلزئی و دیگر کا ریلی سے خطاب۔تفصیلات کے مطابق میونسپل کارپوریشن کے ملازمین نے شدید مالی مشکلات اور مسلسل تین ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف ایک پر امن احتجاجی ریلی نکالی۔ یہ ریلی ایم سی صدر عبدالخالق بنگلزئی اور جنرل سیکرٹری ممتاز کلاچی کی قیادت میں نکالی گئی جس میں محمد پناہ چانڈیو سید بچل شاہ کونسلران لیاقت علی بلیدی ڈاکٹر عطاء اللہ جمالی حاجی محبوب پلال شہر کی دیگر یونینز نے بھی بھر پور شرکت کی ریلی کے شرکاء نے اپنے مطالبات کے حق میں نعرے لگائے اور ہاتھوں میں بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر انکے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پینشنرز کی گریجوئٹی سمیت مختلف نعرے درج تھے۔ اس موقع پر ریلی کے شرکاء سے میونسپل کارپوریشن صدر عبدالخالق بنگلزئی ممتاز علی کلاچی شاہ کونسلران لیاقت علی بلیدی ڈاکٹر عطاء اللہ جمالی حاجی محبوب پلال ودہگر نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن ملازمین ریگولر ڈیلی ویجز تنخواہیں نہ ملنے کی وجہ سے ملازمین کے گھروں میں فاقہ کشی کی نوبت آ چکی ہے۔ اور در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہوچکے ہیں انہوں نے کہا کہ بچوں کے سکول کھل چکے ہیں مگر وہ فیس اور کتابیں خریدنے سے قاصر ہیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ملازمین کو فوری طور پر ٹریڑری سسٹم کے ساتھ منسلک کیا جائے تاکہ مستقبل میں ایسے حالات سے بچا جا سکے?ریلی کے شرکاء نے مزید کہا کہ دکانداروں نے ادھار پر راشن دینا بند کر دیا ہے جس کی وجہ سے ملازمین اور ان کے خاندانوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ اس کے علاوہ، وفات پا جانے والے اور ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کی پینشن اور گریجویٹی کی ادائیگی گزشتہ دس سالوں سے التوا کا شکار ہے انہوں نے کہا کہ یہ مسائل کسی بھی صورت قابل قبول نہیں ہیں۔ انہوں نے سردارزادہ میر فیصل خان جمالی، مخصوص ایم پی اے ڈاکٹر ربابہ بلیدی صاحبہ سے اپیل کی کہ وہ ذاتی طور پر ان معاملات میں کردار ادا کریں ملازمین کے جائز مطالبات پورے کروانے میں ان کی مدد کریں۔ ملازمین کا کہنا تھا کہ تنخواہوں کی ادائیگی تک ان کا احتجاج، کام چھوڑ اور تالہ بندی کی ہڑتال جاری رہے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں