سرگودھا(این این آئی)سرگودھا پولیس نے چوری ہونے والا مسروقہ موٹر سائیکل 8 گھنٹے میں برآمد کر لیا جس پر مالک نے پولیس کو خراج تحسین پیش کیا۔زرائع کے مطابق سرگودھا کے قصبہ شاہ پور سٹی کے علاقہ میں شہری کا موٹر سائیکل چوری ہوا جس کی اطلاع پر تھانہ شاہپور سٹی پولیس نے مسروقہ موٹر سائیکل 8 گھنٹے میں برآمدچکر لیا اور اسے قانونی کاروائی مکمل کر کے مالک کے حوالے کر دیا جس نے پولیس کو خراج تحسین پیش کیا اور ڈی پی او محمد صہیب اشرف نے کہا کہ ملزم کتنا ہی ہوشیار کیوں نہ ہو پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈان بلاتفریق جاری رہے گا۔

