کوئٹہ(این این آئی)جدید طرز تعلیم اور دور حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ تحقیقی علوم کو نصاب میں شامل رکھنا بلوچستان کے طلباء کو دنیا بھر کی جامعات کے طلباء کے مد مقابل لانے کیلئے انتہائی اہم ہے۔ جامعات کے نصاب کوموجودہ دور میں تیزی سے بدلتے معاشی و اقتصادی حالات،سائنسی ایجادات اور ترقی کی رفتار کے مطابق ڈھالنا انتہائی اہم ہے۔ طلباء کو بہترین تعلیمی زیور سے آراستہ کرنے کے ساتھ ساتھ مستقبل کی جانب رہنمائی، جدید راہوں کی شناخت اور سمتی تعین بھی اساتذہ کی اولین ذمہ داری ہے۔ ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر بیوٹمز پروفیسر ڈاکٹر خالد حفیظ نے بیوٹمز کے28ویں اکیڈمک کونسل کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ تعلیمی فتوحات اور جدید علوم کی بروقت طلباء تک منتقلی بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالونی انجینئرنگ اینڈ منیجمنٹ سائنسز کا خاصہ ہے، تعلیمی صلاحیت اور مؤثر حکمت عملی کو برقرار رکھتے ہوئے بیوٹمز اس امر پر بھر پور توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے کہ ہر طالب علم حال اور مستقبل قریب کے تحقیقی و تعلیمی تجربات سے استفادہ کرے جس کے لئے بیوٹمزکے سینئر اساتذہ اور محققین نصاب کو جدید علوم سے ہم آہنگ رکھنے کے لئے کاربند ہیں. ڈاکٹر خالد حفیظ نے جامعہ کے نصاب میں فہم القرآن کے کورسز، اقلیتوں کوٹہ پر عملدرآمد، بیوٹمز کے سب کیمپس ژوب اور مسلم باغ میں نئے تعلیمی پروگرامز سمیت دیگر گزارشات پر احکامات جاری کئے۔بیوٹمز کے28ویں اکیڈمک کونسل کے اجلاس میں جامعہ کی تعلیمی صلاحیت،موجودہ تدریسی عمل کی جانچ،نئے تعلیمی کورسز کا اجراء اور دیگر تعلیمی و انتظامی امور زیر غور آئے، اجلاس میں پرووائس چانسلر بیوٹمز ڈاکٹر میر وائس کاسی، رجسٹرار بیوٹمز احسن اچکزئی موجود تھے جبکہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے ڈاکٹر فریدہ نے آن لائن شرکت کی۔وائس چانسلر بیوٹمز نے اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علم کے ساتھ ساتھ طلباء میں دانشمندی اور سوچ بچار کرنے کے عمل کو بھی پروان چڑھانے کی اشد ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے طلباء کیلئے جامعات کی سطح پر علم کی فراہمی انتہائی آسان اور طلبا کی دسترس میں لانے کے لئے ہر ممکن اقدام کر رہے ہیں۔اجلاس میں بیوٹمز کی تمام فکلٹیز کے ڈینز اور سینئر اساتذہ کے ساتھ ساتھ انتظامی امور کے افسران بھی شریک ہوئے فکلٹیز کے ڈینز نے اپنے اپنے ڈیپارٹمنٹس کی کارکردگی اور مستقبل کے لائحہ عمل پر وائس چانسلر بیوٹمز کو جامع بریفنگ دی۔28ویں اکیڈمی کونسل کے اجلاس میں مرتب ہونے والی گزارشات اور فیصلوں کو حتمی شکل دینے کے بعد وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد حفیظ نے ان گزارشات پر فوری عمل کی ہدایت کی جبکہ مختلف ڈیپارٹمنٹس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کارکردگی میں تسلسل قائم رکھنے کی تلقین کی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- حارث سے شادی کے بعد سوشل میڈیا میں تنقید کی وجہ سے طلاق کا بھی سوچا، ڈاکٹر نبیہا
- معروف بھارتی گلوکار خوفناک ٹریفک حادثے میں ہلاک، لاش مسخ ہوگئی
- رات کو پستے کھانے کے حیران کن فوائد
- سہیل آفریدی اپنے لیڈر کی طرح عادتاً جھوٹ بولتے ہیں، عظمیٰ بخاری
- ملک میں گاڑیوں کے پارٹس کی درآمدات میں بڑا اضافہ ریکارڈ
- ملیشیا میں 16 سال سے کم عمر افراد پر سوشل میڈیا استعمال کرنے پر پابندی
- پریمیئر سپر کرکٹ لیگ،کیپٹل سٹی پولیس وسردار گرو پ کی ٹیمیں فائنل میں پہنچ گئیں
- محمد وسیم جونیئر کا ناقابل یقین کیچ، ویڈیو وائرل
- پاکستان میں دنیا کا بہترین ٹیلنٹ موجود ہے، وزیراطلاعات
- سوئی کالونی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کوزخمی کردیا

