ژوب (این این آئی) نوجوانان ایکشن کمیٹی کلی تکئی کے شاہ وزیر مندوخیل خالقداد سمیع اللہ صمد خان ابراہیم خلیل محمد ہاشم محمد یار رحمت خان آدم خان الف الدین نذر خان اور دیگر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کلی تکئی بوائز اور گرلز ہائی سکولوں کے اساتذہ کو ڈیوٹی کاپابند بنایا جائے انہوں نے کہا کہ کلی تکئی سینکڑوں گھرانوں پر مشتمل علاقہ ہے مگر آج بھی علاقے کے بچے اور بچیاں سرکاری سکول ہونے کے باوجود تعلیم کے حصول سے محروم ہے انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول تکئی اور گرلز ہائی سکول تکئی میں اتوار کے ساتھ جمعہ کے دن بھی چھٹی ہوتی ہے جبکہ باقی دنوں میں اساتذہ انتہائی تاخیر سے دن ساڑھے نو دس بجے آنے کے بعد بارہ بجے چھٹی کر کے چلے جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے سابقہ اور موجوڈ ڈی ای او اور ڈی او ای خواتین کو بار بار تحریری طور پر شکایات کر چکے ہیں مگر کوئی عملدرآمد نہیں ہو رہا ڈپٹی کمشنر ڑوب کو بھی آگاہ کر دیا ہے جنہوں نے کاروائی کی یقین دہانی کرائی ہے انہوں نے کہا کہ اگر یہی سلسلہ برقرار رہا تو بہت جلد بچے اور بچیوں کو شہر لاکر ڈپٹی کمشنر یا ایجوکیشن دفتر کے باہر دھرنا دینے پر مجبور ہونگے انہوں نے کہا کہ گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل کا تعلق بھی ڑوب سے ہیں سے نوٹس لینے کی خصوصی اپیل کرتے ہیں انہوں نے صوبائی وزیر تعلیم سیکرٹری تعلیم رکن صوبائی اسمبلی فضل قادر مندوخیل سے غیر حاضر اور غفلت کے مرتکب اساتذہ کے خلاف فوری کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- جنگ سے ایران کو زیر نہیں کیا جاسکتا، امریکا اور اسرائیل اندرونی اختلافات بڑھانا چاہتے ہیں: پیزشکیان
- یمن میں حوثی حملوں کے دوران بڑا سفارتی رابطہ، سعودی ولی عہد اور اماراتی نائب صدر کی ملاقات
- امریکا ایران جنگ ختم کرانے کی کوششیں تیز، قطر نے دونوں ممالک کے درمیان پیغامات پہنچانے کی تصدیق کردی
- امریکا ایران مذاکرات میں ڈیڈلاک، قطر کی ثالثی بھی بڑی پیش رفت نہ کراسکی، امریکی میڈیا کا دعویٰ
- امریکا ایران مذاکرات میں اہم پیش رفت، قطر کے ذریعے واشنگٹن کا جواب تہران پہنچ گیا
- لبنان کی صورتحال پر مجتبیٰ خامنہ ای کا سخت ردعمل، بڑی طاقتوں سے امیدیں باندھنے والوں کو خبردار کردیا
- امریکا ایران مذاکرات میں تعطل، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں مستحکم
- آبنائے ہرمز میں 4 تجارتی جہازوں پر حملے؛ تیل و گیس کی مزید قلت کا خدشہ
- پاکستان امن چاہتا ہے، افغانستان کو کراس بارڈر دہشتگردی روکنا ہوگی، طلال چوہدری
- لانگ مارچ سے استحکام نہیں آتا، خوشی ہوگی کہ عمران خان رہا ہو جائیں، شرجیل میمن

