تربت(این این آئی)تربت یونیورسٹی میں اے آئی کے دورمیں ایک اسمارٹ محقق بننے کے عنوان سے ایک معلوماتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ورکشاپ میں مختلف شعبہ جات کے اساتذہ اور طلبہ نے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔ورکشاپ کے ریسورس پرسن تربت یونیورسٹی کے آفس آف ریسرچ، انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن کے ڈائریکٹر اورلیکچرر ڈاکٹر فدا احمد نے تحقیقی عمل میں مصنوعی ذہانت کے موثر استعمال پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے تحقیق کے مختلف مراحل جیسے مقالہ جات، تھیسز کی ساخت، لٹریچر ریویو، معلومات کا تجزیہ، اکیڈمک رائیٹنگ، پروف ریڈنگ اور بصری خاکے تیار کرنے میں اے آئی ٹولز کے استعمال کا عملی مظاہرہ پیش کیا۔اپنی گفتگو میں انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مصنوعی ذہانت انسان کی تخلیقی صلاحیتوں کا متبادل تو نہیں ہوسکتا البتہ ایک موثر معاون ضرور ثابت ہوگاجو محققین کی کارکردگی اور جدت کو بہتر بنا سکتی ہے۔ ورکشاپ نہایت دلچسپ اور انٹرایکٹو رہا-ورکشاپ کیشرکا نے ڈاکٹر فدا احمد کی جانب سے فراہم کردہ عملی رہنمائی کو سراہااور اسے اپنی تحقیقی صلاحیتوں میں نکھار لانے کے لیے مفید قرار دیا۔

