پنجگور: گوارگو کے علاقے سہتہ کُنر میں گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول کی مرمت مکمل

پنجگور (این این آئی) تحصیل گوارگو کے علاقے سہتہ کُنر میں گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول کی مرمتی کا کام خوش اسلوبی سے مکمل کر لیا گیا ہے۔ یہ منصوبہ ڈسٹرکٹ کونسل پنجگور کے ترقیاتی فنڈز سے پایہ تکمیل تک پہنچا۔

اس موقع پر چئیرمین ڈسٹرکٹ کونسل پنجگور، عبدالمالک صالح بلوچ نے اپنے بیان میں کہا کہ
تعلیم کسی بھی معاشرے کی ترقی و استحکام کی بنیاد ہے۔ ہم ضلع پنجگور کے ہر کونے میں معیاری تعلیم کے فروغ اور سرکاری تعلیمی اداروں کی بہتری کے لیے عملی اقدامات کر رہے ہیں۔ گوارگو سمیت تمام علاقوں میں اسکولوں کی تعمیر و مرمت کا مقصد یہ ہے کہ ہمارے بچوں کو بہتر محفوظ اور تعلیمی لحاظ سے سازگار ماحول فراہم کیا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈسٹرکٹ کونسل پنجگور عوامی مفاد کے منصوبوں میں شفافیت، معیار اور پائیداری کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔
“ہماری ترجیح صرف منصوبوں کی تکمیل نہیں بلکہ عوام کے اعتماد کی بحالی اور حقیقی خدمت ہے۔

چئیرمین عبدالمالک صالح بلوچ نے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پنجگور کو ترقی، تعلیم اور امن کا مرکز بنانے کے لیے اجتماعی کاوشیں جاری رہیں گی، اور ڈسٹرکٹ کونسل عوامی امنگوں کی ترجمان بن کر اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں