کوئٹہ(این این آئی)بلوچستان کی سرکاری جامعات کے چانسلرز کے وفد کی وزیرِاعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی سے ملاقات، جامعات کے مسائل اور تنخواہوں کی ادائیگی پر کمیٹی تشکیل۔ وائس چانسلر بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئرنگ اینڈ منیجمنٹ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر خالد حفیظ کی قیادت میں صوبے کی سرکاری جامعات کے وائس چانسلرز کے وفد نے گزشتہ روز وزیرِاعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی سے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی۔ملاقات میں بلوچستان کی جامعات کے وائس چانسلرز نے صوبے میں اعلیٰ تعلیم اور تحقیق کے فروغ، جامعات کو درپیش مالی مسائل، اور بالخصوص اساتذہ و انتظامی عملے کی تنخواہوں کے مسئلے پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ وائس چانسلرز کے وفد میں پروفیسر ڈاکٹر خالد حفیظ وائس چانسلر بیوٹمز، پروفیسر ظہور بازئی وائس چانسلر یونیورسٹی آف بلوچستان,پروفیسر شبیر احمد لہڑی وائس چانسلر بلوچستان یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز شامل تھے۔وزیرِاعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے جامعات کے وائس چانسلرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اعلی اور معیاری تعلیم صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے، جامعات،ان کے اساتذہ اور تعلیمی اداروں ہمارا اثاثہ ہیں، قوم کے معمار اساتذہ کی میری نگاہ میں عزت و احترام والدین سے بھی بڑھ کر ہے، وزیر اعلی نے وفد کواس امر کی یقین دہانی کرائی کہ حکومت جامعات کے مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے اور تنخواہوں کے مسئلے پر جلد فیصلہ کیا جائے گا۔وزیر اعلی بلوچستان نے اس ضمن میں اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی، جو ایک ہفتے کے اندر اپنی سفارشات پیش کرے گی۔ جامعات کے مسائل پر قائم کی گئی کمیٹی میں پروفیسر خالد حفیظ وائس چانسلر بیوٹمز،پروفیسر ظہور بازئی وائس چانسلر بلوچستان یونیورسٹی اور وائس چانسلر بلوچستان یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پروفیسر شبیر احمد لہڑی سیکریٹری ہائر ایجوکیش صالح بلوچ، سیکریٹری خزانہ عمران زرکون اور پرنسپل سیکریٹری برائے وزیرِاعلیٰ بابر خان شامل ہیں۔وائس چانسلر بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئرنگ اینڈ منیجمنٹ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر خالد حفیظ نے وزیراعلٰی کی جانب سے تشکیل دی گئی کمیٹی اور صوبائی حکومت کی جامعات کے مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گورنر بلوچستان شیخ جعفر مندوخیل اور وزیراعلٰی سرفراز بگٹی کی جامعات اور اعلی تعلیم کی جانب عملی و سنجیدہ اقدامات سے بلوچستان میں تعلیمی منظر بہتری کی جانب گامزن ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- نصیرآباد کے مختلف علاقوں میں نامعلوم مسلح افراد موٹرسائیکلیں اورنقدی چھین کرفرار
- چھتر میں نامعلوم افراد نے ہائی ٹرانسمیشن لائن کے ٹاورکو دھماکہ خیز مواد سے اڑادیا
- شدید گرمی کے موسم میں کئی کئی گھنٹوں تک بجلی کی فراہمی معطل رہنا عوام کے لیے ناقابلِ برداشت اذیت کا باعث بن رہا ہے،مولانا عبدالرحمن رفیق
- بلوچستان میں آئی ٹی، انجینئرنگ، زرعی اور سائنس و ٹیکنالوجی کی جامعات کا قیام تعلیم، روزگار، خوشحالی اور امن کی طرف راستہ ہے، سینیٹر محمد عبدالقادر
- محمودخان اچکزئی کے زیر صدارت تحریک تحفظ آئین پاکستان کا اعلیٰ سطحی اجلاس
- بلوچستان میں پہلی مرتبہ یونیورسٹی آف بلوچستان میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس کا بی ایس پروگرام شروع
- اقلیتوں عالمی کے دن کے موقع پر مشتاق مٹو کی جانب سے تقریب کا انعقاد
- میر چاکر خان رند یونیورسٹی سیوی میں یومِ آزادی کی تقریبات کو بھرپور جوش و جذبے، ملی یکجہتی اور نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا ممتاز علی بلوچ
- فیسٹیول کا مقصد نوجوانوں کو صحت مند اور مثبت سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے میدان میں موجود ٹیلنٹ کو سامنے لانا ہے رحیم بخش جوئیہ
- سکولوں کی نارسائی سے تعلیمی نارسائی تک

