کوئٹہ (این این آئی)پاکستان بوائے سکاوٹس ایسوسیشن کے چیف کمشنر و سپریم کورٹ بار ایسوسیشن کے سابق صدر امان اللہ کنرانی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ تمام دوستوں کا ممنون ہوں جو اسلام آباد میں خصوصی اجلاس برائے الیکشن چیف کمشنر میں بنفس نفیس شریک ہوئے یا راستوں کی بندش کے باعث مواصلاتی رابطے کے زرئیعے شریک ہوئے جنھوں نے بھاری تعداد میں ووٹ دیکر مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا اور جو دوست بوجوہ نہ پہنچ سکے اور راستے میں رْک گئے تاھم ان کا بھی شکریہ جنھوں نے الیکشن میں شریک ہونے کیلئے اپنے اپنے صوبوں سے 20.8.2025 کے نوٹیفکیشن کے تحت اْمیدوار نامزد کرکے کاروائی کا حصہ بنے جس میں پنجاب و سندھ و خیبر پختون خواہ،پی آئی آے،اسلام آباد،آزاد کشمیر،کے امیدواروں کا کردار بھی قابل ستائش ہے اب وقت ہے کہ ھم تمام اختلافات بْھلاکر سکاوٹننگ کی ترویج کے لئے ایک ھوجائیں جس جس کی شکایات و مسائل ہیں اس پر ھم مل بیٹھ کر اس کا قابل عمل و قابل قبول حل قواعد و ضوابط کے علاوہ نیشنل کونسل کی منظوری سے نکالیں تاکہ باہمی رشتے و ادارے مضبوط ہوں افراد نہیں مزید برآں الحمدوللہ عدالت عالیہ اسلام آباد نے پہلے 2019میں PBSA کے سیکریٹری کے تقرری کا ایک شفاف طریقہ اپنانے کا حْکم دیا بعد ازاں محکمہ تعلیم پاکستان کو بھی PBSA کے معاملات میں مداخلت سے روکا پھر حال ہی میں ھاء کورٹ نے NHQ کے اہل کاروں کو شمس خان سمیت علیم گل کیسسز کے تناظر میں واضح کیا ملازمین چیف کمشنر و نیشنل کونسل کے احکامات کے طابع ہیں از خود کوء اختیار نہیں رکھتے اب تازہ اسلام آباد کورٹ کے سنگل اور ڈویڑن بنچ کے دونوں فیصلے PBSA میں سرکاری اختیارات پر قدغن کا اعلی و شاندار مثال ہیں جس میں صدر محترم و چیف سکاؤٹ کے کردار کو محض اعزازی قرار دیا ہے وہ کوء موثر اختیار استعمال کرنے کا حق نہیں رکھتے یوں PBSA اب ھمارے و آپ کے یعنی نیشنل کونسل کی مرہون منت ہے جس پر ہمیں جشن منانے کی ضرورت ہے شرمانے کی نہیں اپنی خودمختاری پر اللہ تعالیٰ سے شْکر کرنا چاہئے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- آٹے کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ تشویشناک، غریب عوام دو وقت کی روٹی سے محروم ہو رہے ہیں،جے یوآئی
- بلوچستان پولیس کے افسران اور جوان دہشتگردی کیخلاف فرنٹ لائن پر لڑ رہے ہیں،سید جہانگیرشاہ
- غربت اور بیروزگاری صوبے کی معاشی ترقی، سماجی خوشحالی اور نوجوانوں کے مستقبل کیلئے بڑے چیلنجز ہیں،جعفرخان مندوخیل
- بلوچستان کے تین اضلاع میں مجموعی طور پر8 دہشتگردوں کا خاتمہ اور بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد کی برآمدگی دہشتگردی کے خلاف اہم کامیابیاں ہیں،بابر یوسفزئی
- وزیراعلیٰ بلوچستان کا کوئٹہ، نوشکی اور خضدار میں کارروائیوں کے دوران 8 دہشت گردوں کے خاتمے پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
- کوئٹہ کی باہمت بیٹی نے معذوری کو شکست دے کر خواتین کیلئے مثال قائم کر دی
- ہم پاکستان میں ایسا عادلانہ نظام چاہتے ہیں جس میں ہر شہری کو حقوق، انصاف اور تعلیم کے یکساں مواقع میسر ہوں،مولاناہدایت الرحمن بلوچ
- جمعیت مولانا فضل الرحمن کیخلاف الزام تراشی اور کردار کشی کو سرکاری نمائندوں کی نوکریاں پکی کرنے کا آسان ذریعہ بنا دیا گیا ہے، سینیٹر مولانا عبدالواسع
- سعودی عرب کے علاقے نجران میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، عملے کے 2 ارکان ہلاک
- ایران حوثیوں کو سعودی عرب پر حملوں کے لیے انٹیلی جنس فراہم کر رہا ہے، وال اسٹریٹ جرنل کا دعویٰ

