کوئٹہ سے تربت جانے والی مسافر بس کے ڈرائیور کی کی غیر زمہ داری پر انتظامیہ کا ایکشن

تربت:ڈپٹی کمشنر کیچ کا بروقت اقدام، اسسٹنٹ کمشنر تربت نے الرؤف بس ٹرانسپورٹ کے غیر ذمہ دار ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔
سوشل میڈیا پر الرؤف بس کمپنی کے ایک غیر ذمہ دار ڈرائیور کی ویڈیو منظرِ عام پر آنے کے بعد جس میں وہ تربت اور کوئٹہ کے درمیان سفر کے دوران تیز رفتار بس چلاتے ہوئے ایک ہاتھ سے چائے کا کپ تھامے اور دوسرے ہاتھ سے موبائل فون پر گفتگو کرتے دکھائی دے رہے ہیں عوامی حلقوں میں شدید تشویش پائی گئی۔

ڈرائیور کی اس لاپروائی کے باعث بس میں سوار پچاس سے زائد مسافروں کی جانیں خطرے میں تھیں تاہم وہ مکمل اطمینان کے ساتھ بس چلاتا رہا۔

ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد ڈپٹی کمشنر کیچ، بشیر احمد بڑیچ کی ہدایت پر فوری کارروائی کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر تمپ محمد جان بلوچ نے بس ڈرائیور محمد داؤد کو گرفتار کرلیا۔

یاد رہے کہ الرؤف ٹرانسپورٹ اپنے غیر محتاط سفر اور غیر ذمہ دار ڈرائیوروں کے باعث کئی جان لیوا حادثات کا سبب بن چکی ہے۔ گزشتہ سال اسی کمپنی کی ایک بس کے حادثے میں دو درجن سے زائد افراد جاں بحق ہوئے تھے، جن میں معروف سماجی شخصیت درویش عزیز دشتی اور تربت یونیورسٹی کے ایک پروفیسر بھی شامل تھے۔ تاہم کمپنی کے اثر و رسوخ کے باعث مختصر مدت کی پابندی کے بعد یہ غیر ذمہ دار ٹرانسپورٹ سروس دوبارہ شروع کرنے میں کامیاب ہوگئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں