کوئٹہ(این این آئی)بلوچستان کی جیلوں میں 258 قیدی ٹی بی، ایڈز اور ہیپاٹائٹس کے امراض میں مبتلا پائے گئے ہیں۔محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کی 12 جیلوں میں پابند سلاسل 2954 قیدیوں کی میڈیکل اسکریننگ کی گئی۔محکمہ صحت کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ان 2954 قیدیوں میں سے 126 قیدی ٹی بی کے مرض میں مبتلا پائے گئے،6 قیدیوں کے ایچ ا?ئی وی ایڈز میں مبتلا ہونے کا انکشاف ہوا،جبکہ ہیپاٹائٹس بی میں مبتلا 45 اور ہیپاٹائٹس سی میں مبتلا 81 قیدی بھی سامنے آگئے۔اس طرح مجموعی طور پر 258 قیدی ٹی بی، ایڈز اور ہیپاٹائٹس کے امراض میں مبتلا پائے گئے۔بلوچستان کی جیلوں میں سب سے زیادہ 88مریض قیدی سینٹرل جیل مچ میں پائے گئے۔اس حوالے سے محکمہ جیل کے حکام کا کہنا ہے کہ قیدیوں کی اسکریننگ مکمل ہوگئی ہے اب محکمہ صحت کے ساتھ مل کر مریض قیدیوں کا علاج شروع کیا جائیگا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- جمہوری وسیاسی استحصال کی روک تھام کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائینگے، سربراہ پاکستان سنی تحریک
- دسویں ادب فیسٹول کا شاندار اختتام:کتاب و ہنر میلہ منعقد کیا گیا
- نیشنل پارٹی رہنماؤں اور ساتھیوں کی خوشگوار ماحول میں سیاسی نشست کی یادگار تصویر
- ملک کی مستقبل کی ترقی و خوشحالی کا انحصار اس بات پر ہے کہ موجودہ قیادت کس طرح ان چیلنجز کا مقابلہ کرتی ہے اور ملک کو استحکام و ترقی کی طرف لے جاتی ہے
- نیشنل پارٹی پنجگور کا شہید ولید بلوچ کے چہلم پر تعزیعتی ریفرنس کا اعلان
- نیشنل پارٹی کے کونسلر اعجاز ملائی کی گرفتاری انتقامی کارروائی ہے، شفاف تحقیقات کا مطالبہ
- ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی کیپٹن نسیم بلوچ سے ملاقات
- ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کو مقامی آرٹسٹ شریف قاضی کی جانب سے یادگار پورٹریٹ کا تحفہ
- تربت: میر فدا حکیم رند کی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے ملاقات، خدمات کو خراج تحسین، علاقائی و سیاسی صورتحال پر گفتگو
- کینسر اور بلوچستان

