اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ منگل کو ہونے والی ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ ملاقات پاکستان-برطانیہ تجارتی ڈائیلاگ کی تیاریوں میں ایک اہم پیشرفت ثابت ہوئی جس پر جلد باقاعدہ دستخط متوقع ہیں۔ ملاقات میں دونوں فریقین نے باہمی تجارت کو فروغ دینے کے مشترکہ وژن اپنانے پر اتفاق کیا جو اس وقت 4.7 ارب پانڈ کی مالیت تک پہنچ چکی ہے اور اسے مزید بڑھایا جا سکتا ہے۔ تجارتی ڈائیلاگ کا مقصد عملی تعاون، ڈیٹا پر مبنی منصوبہ بندی اور مختلف شعبوں میں اصلاحات کو مزید فروغ دینا ہے۔ اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ منگل کو ہونے والی ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ ملاقات پاکستان-برطانیہ تجارتی ڈائیلاگ کی تیاریوں میں ایک اہم پیشرفت ثابت ہوئی جس پر جلد باقاعدہ دستخط متوقع ہیں۔ ملاقات میں دونوں فریقین نے باہمی تجارت کو فروغ دینے کے مشترکہ وژن اپنانے پر اتفاق کیا جو اس وقت 4.7 ارب پانڈ کی مالیت تک پہنچ چکی ہے اور اسے مزید بڑھایا جا سکتا ہے۔ تجارتی ڈائیلاگ کا مقصد عملی تعاون، ڈیٹا پر مبنی منصوبہ بندی اور مختلف شعبوں میں اصلاحات کو مزید فروغ دینا ہے۔

