بلوچستان ملک کا ایک اہم صوبہ،ترقی و خوشحالی ہمارے اولین ترجیحات میں شامل ہیں،وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی

چھتر(این این آئی)وفاقی وزیر تعلیم و متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکزی چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ بلوچستان کی پسماندگی کو دور کرنے کے لیے عملی طور پر اقدامات کیے جا رہے ہیں بلوچستان ملک کا ایک اہم صوبہ ھے بلوچستان کی ترقی و خوشحالی ہمارے اولین ترجیحات میں شامل ہیں اور ان کے عوام کے مسائل کو حل کرنے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گا بلوچستان ترقی کریگا تو ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے ہمیشہ بلوچستان کے عوام کے حقوق کی بات کی ہے اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان ملک کے دیگر علاقوں کی طرح بلوچستان میں بھی فعال اور منظم مستحکم ھے ہمارا مقصد بھی عوام کے مسائل کو حل کرنا ہے عوام کو کھبی بھی تنہا نہیں چھوڑیں گے ان کے جائز مسائل کے حل کے ل?ے اپنا مثبت کردار ادا کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے صوبائی سنیئر نائب صدر امداد حسین مری کی قیادت میں ملنے والے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایم کیو ایم پاکستان بلوچستان کے صوبائی سنیئر نائب صدر امداد حسین مری نے صوبے میں پارٹی کے تنظیمی امور پر ان کو تفصیلی بریفنگ دی جس پر انہوں نے پارٹی کارکنان اور عوام کے مسائل کو حل کرنے کے لیے یقین دہانی کرائی ایم کیو ایم پاکستان بلوچستان کے سینئر نائب صدر میر امداد حسین مری نے کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین و وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے اہم اور تفصیلی ملاقات کی۔ ملاقات میں ایم این اے سید امین الحق اور مرکزی کمیٹی کے رکن ارشاد ظفیر بھی شریک تھے اس موقع پر بلوچستان خصوصاً نصیرآباد ڈویڑن کے عوامی سیاسی اور سماجی مسائل پر گہرائی سے تبادلہ خیال کیا گیا وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان ہمیشہ سے پسماندہ علاقوں متوسط طبقے محنت کشوں اور مظلوم عوام کی ترجمان جماعت رہی ہے اور بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے پارٹی ہر فورم پر اپنی آواز بلند کرتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ نصیرآباد ڈویڑن سمیت صوبے کے تمام اضلاع میں تعلیم، صحت، روزگار، پانی اور بجلی جیسی بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے، اور ایم کیو ایم پاکستان ان مسائل کے حل کے لیے بھرپور جدوجہد جاری رکھے گی اس موقع پر میر امداد حسین مری نے کہا کہ بلوچستان کے عوام ایم کیو ایم پاکستان پر مکمل اعتماد رکھتے ہیں، اور پارٹی عوام کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان مڈل کلاس طبقے کی حقیقی آواز ہے، ہم اپنے کارکنان اور عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، ان کے حقوق اور مسائل کے حل کے لیے اسمبلیوں سے لے کر عوامی سطح تک آواز بلند کرتے رہیں گے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جلد بلوچستان میں پارٹی تنظیمی ڈھانچے کو مزید فعال اور مضبوط بنا کر عوامی خدمت کے سفر کو نئی سمت دی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں