اوتھل (این این آئی) ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام، پاکستان کوسٹ گارڈز ون بٹالین کیتعاون سے لسبیلہ یونیورسٹی اوتھل میں رنگا رنگ لس یوتھ فیسٹیول کا انعقادکیا گیا تفصیلات کے مطابق لسں یلہ کے ضلعی ہیڈکوارٹر اوتھل میں ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام اور پاکستان کوسٹ گارڈز (ون بٹالین) لسبیلہ کے تعاون سے لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر، واٹر اینڈ میرین سائنسز میں لسبیلہ کی تاریخ کا پہلا شاندار “لس یوتھ فیسٹیول” کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبا و طالبات و خواتین مردوں سمیت ہر طبقہ فکر کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔لسبیلہ فیسٹیول کا افتتاح ڈپٹی کمشنر لسبیلہ حمیرا بلوچ نے باقاعدہ فیتہ کاٹ کر کیا اس موقع ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لسبیلہ سراج احمد بلوچ وائس چانسلر لسبیلہ یونیورسٹی پروفیسر عبدالمالک بلوچ ڈسٹرکٹ کونسل لسبیلہ کے چئیرمین سردار عبدالرشید پھورائی، وائس چیئرمین سردار غلام فاروق شیخ و دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر لسبیلہ حمیرا بلوچ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوان ملک کاقیمتی اثاثہ ہیں اور اس طرح کے پروگرام نوجوانوں اور طلبائکی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں انہوں نے بتایا لس یوتھ فیسٹیول کو کامیاب بنانے کے لیئے پاک آرمی، ایف سی اور لسبیلہ پولیس نے سیکورٹی کی جانب سے سیکورٹی کے بھی انتہائی سخت انتظامات کئیے گئے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ اس فیسٹیول میں پاکستان کوسٹ گارڈز ون بٹالین لسبیلہ کا بھی مکمل تعاون حاصل ہے اورحکومت بلوچستان کا بھی اہم کردار ہے انہوں نے کہا ہے کہ انشاء اللہ مستقبل میں ایسے فیسٹیول کے انعقاد کے لیئے کوشاں رہے گے۔جب کہ پاکستان کوسٹ گارڈز ون بٹالین کے کمانڈنٹ آفیسر کرنل زین العابدین اور کرنل فرنٹیئر کور شہزاد نے بھی لس یوتھ فیسٹیول میں مختلف اسٹالز کا دورہ کیا اور ثقافتی و دیگر اسٹالز کو سراہا۔ تقریب میں فیضان مدینہ کے و دیگر کتب میلہ، فوڈ گالا، کھیلوں کے مقابلے، مختلف محکموں اور این جی اوز اور لسبیلہ کے قدیمی چیزوں کھانے کی چیزوں بچوں کے لیے کھیلوں کے جھولے سمیت اسٹالز، مباحثہ، فیسٹیول میں طلبا نے اپنی تخلیقی، علمی اور ثقافتی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔کتب میلے میں مختلف ناشرین اور طلبا نے علمی و ادبی کتب کے اسٹالز لگائے، جب کہ فوڈ گالا میں مقامی و روایتی کھانوں نے شرکاء کی توجہ حاصل کی۔ اس موقع پر لسبیلہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر عبدالمالک ترین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ آئندہ بھی اس طرح کے ثقافتی اور نصابی پروگرامز کا انعقاد جاری رکھے گی تاکہ طلبا میں قیادت، تعاون اور تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دیا جا سکے لسبیلہ کی ثفافت بھی اجاگر ہوسکے اورعوام کو ایک بہترین ماحول فراہم ہوسکے اس موقع پر لگائے گئے اسٹالز پر صحافیوں کو بریفنگ بھی دی گئی۔جب کہ شرکاء نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لس یوتھ فیسٹیول کے انعقاد نیک شگون ہے۔اس سے مقامی ثقافتی چیزوں اور ورثے کو پزیرائی ملے گی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- پی ایم اے بلوچستان بی آر اے کے ناروا ٹیکس اور رجسٹریشن کی شرط کو یکسر مسترد کرتی ہے،ڈاکٹر نعیم زرکون
- علاقے میں امن و امان کا قیام اور عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، ایس ایچ او محمدانور کھوسہ
- معاشرے میں کرپشن اور بدعنوانی ایک ناسور کی شکل اختیار کرچکی ہے،لالہ یوسف خلجی
- بلوچستان کے بچوں کو معیاری تعلیمی سہولیات،ضروری سامان کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہیں،سیکرٹری سکولز لعل جان جعفر
- جاپانی قونصل جنرل ندیم شاہ سے ریفارمز سوشل نیٹ ورک وفد کی ملاقات
- صوبائی حکومت ترقی اور عوامی فلاح کے ساتھ ساتھ ماحول کے تحفظ کو بھی اپنی پالیسیوں کا اہم حصہ بنا چکی ہے،صوبائی مشیر نسیم الرحمان خان ملاخیل
- علم و ادب سے گہرا لگاؤ اور کتابوں سے وابستگی کسی بھی باحیات اور بیدار معاشرے کی روح ہوتی ہے،وزیر تعلیم راحیلہ حمید درانی
- وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی کا اظہارتعزیت
- بلوچستان کے نوجوان صلاحیت، محنت،عزم کے ذریعے مختلف شعبوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کر رہے ہیں،وزیراعلیٰ بلوچستان
- وزیر اعلیٰ بلوچستان سے ورلڈ فوڈ پروگرام پاکستان کی کنٹری ڈائریکٹر انیتا ہرش کی ملاقات

