پنجاب یونیورسٹی لاء کالج کے زیر اہتمام سیمینار کا انعقاد

لاہور (این این آئی)پنجاب یونیورسٹی لاء کالج کے زیر اہتمام ”دی یو ایس سسٹم آف کانسٹی ٹیوشنل لا اینڈ پبلک پالیسی“ کے موضوع پرخصوصی لیکچر کا انعقاد کیا گیا جس میں وائلڈر سکول آف گورنمنٹ اینڈ پبلک افیئرز، ورجینیا کامن ویلتھ یونیورسٹی سے پروفیسر ڈاکٹر مونا حفیظ صدیقی، ڈین فیکلٹی آف لاء پروفیسر ڈاکٹر شازیہ قریشی، پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر امان اللہ ملک، اساتذہ اور طلبہ نے شرکت کی۔ اپنے کلیدی خطاب میں ڈاکٹر مونا نے موضوع پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ پروفیسر ڈاکٹر شازیہ قریشی اور پروفیسر ڈاکٹر امان اللہ ملک نے معزز مہمان مقرر کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ اس لیکچر نے امریکی آئینی نظام کے فریم ورک پر مفید اور بصیرت افروز معلومات فراہم کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں