تعلیم امتحانات میں غیر تربیت یافتہ نگران عملہ فارغ کرنے کا فیصلہ

لاہور (م ڈ) تعلیمی حکام نے انٹر اور میٹرک امتحانات میں غیر تجربہ کار نگران عملہ فارغ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اساتذہ کو امتحانی نگرانی کی مکمل تربیت دی جائے گی اور تربیت یافتہ نگران عملے کو یومیہ 5,000 روپے تک معاوضہ دیا جائے گا۔

امتحانی ڈیوٹی دینے کے لئے ٹریننگ کورس کا مکمل ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ سالانہ دونوں امتحانات میں تقریباً 10,000 سے زائد اساتذہ نگرانی کی ڈیوٹیاں انجام دیتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں