صحت کارڈ کیلئے تین ارب روپے جاری کر دئیے، مشیروزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا

پشاور(این این آئی)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیرمزمل اسلم نے صحت کارڈ فنڈز ریلیز اعلامیہ جاری کرنے بارے اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ نے صحت کارڈ پلس پر بریفننگ لی اور موقع پر 3 ارب روپے صحت کارڈ کی مد میں فوری جاری کرنے کے احکامات جاری کیے مزمل اسلم نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے احکامات پر فوری عمل درآمد ممکن بناتے ہوئے محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا نے فنڈز ریلیز کا اعلامیہ جاری کر دیا۔ مزمل اسلم نے کہا کہ محکمہ صحت صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور سابق وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے حلف لیتے ہی صحت کارڈ پلس سہولت بحال کی۔ مزمل اسلم نے کہا کہ رواں سال میں محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا نے صحت کارڈ میں 41 ارب روپے مختص کئے ہیں جبکہ پچھلے سال کے 36 ارب کے مقابلے میں اب تک 4 ماہ میں خزانہ 9.65 ارب جاری کر چکا ہے۔ مزمل اسلم نے کہا کہ عمران خان کا ویژن علاج سب کے لئے اور فری جاری رہے گا۔ مزمل اسلم نے کہا کہ سوشل میڈیا پر صحت کارڈ معطلی بارے خبریں بے بنیاد ہیں۔ خیبر پختونخوا کے ہسپتالوں کو صحت کارڈ رقوم کی ادائیگی حسب معمول جاری ہے۔ مزمل اسلم نے کہا کہ تمام سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں صحت کارڈ کے تحت خدمات فراہم کی جارہی ہیں۔ واضح رہے کہ خیبر ٹیچنگ ہسپتال کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے کہ عارضی طور پر معطل کی گئی صحت سہولت کارڈ کی سروسز اب مکمل طور پر بحال کردی گئی ہیں۔ تمام داخل مریضوں کو صحت سہولت کارڈ کے تحت مفت علاج کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ مزمل اسلم نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کہ یکم مارچ 2024 سے 30 جون 2025 تک، محکمہ خزانہ نے صحت کارڈ کے لیے 40 ارب روپے فراہم کیے۔ جولائی سے اکتوبر 2025 تک مزید 9.65 ارب روپے دیے گئے یوں مارچ 2024 سے اب تک تقریباً 50 ارب روپے خرچ کیے جا چکے ہیں۔ مزمل اسلم نے کہا کہ کسی بھی صوبے کی صحت کے شعبے پر اخراجات کے لحاظ سے خیبر پختونخوا کا کوئی مقابلہ نہیں۔ خیبرپختونخوا صحت کا بجٹ کل اخراجات کا 15 فیصد ہے۔ مزید برآں، ہم صحت کے شعبے میں مزید سرمایہ کاری کے لیے پرعزم ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں