کوئٹہ (رپورٹر) نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماؤں حاجی عطاء محمد بنگلزئی اور سعد دہوار نے اپنے مشترکہ بیان میں کیسکو اور سوئی گیس حکام پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ موسم سرما کے موقع پر کوئٹہ بالخصوص سریاب میں عجیب تماشا شروع کیا گیا ہے 20 گھنٹوں سے زائد کی بجلی اور گیس کی طویل لوڈشیڈنگ اور گیس پریشر میں غیر معمولی کمی کی وجہ سے شہریوں بلخصوص بچے بزرگوں اور بیماروں کو شدید تکلیف اور ازیت میں مبتلا کیا ہے شہری اور بچوں کو صبح سویرے سکول دکان اور دفاتر جانے کی تیاری میں مشکلات درپیش ہے رات بھر گیس لوڈشیڈنگ کے بعد اب تو کسی بھی وقت گیس پریشر میں کمی اور گیس کا بند ہونا بھی معمول کا حصہ بن چکا ہے جس سے متعدد حادثات میں انسانی جان و مال کے نقصانات بھی پیش ہونا معمول کا حصہ بن چکا ہے جس کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، ان سب کی تمام تر زمہ داریاں ان متعلقہ دفاتر اور حکام پر عائد ہوتی ہے۔ گو کہ کوئٹہ کے شہریوں کو ان کے حقیقی نمائندوں سے محروم رکھ کر فارم 47 کے ذریعے کرپٹ، جعلی اور نااہل نمائندے مسلط ضرور کیئے گئے ہے تاہم ہم یہ واضح کرتے ہے کہ نیشنل پارٹی عوام سے براہراست جڑی جماعت ہے اور ان کے مسائل سے بخوبی باخبر ہے ہم اپنے عوام کو اس کسمپرسی میں تنہا اور لاوارث بھی نہیں چھوڑے گے۔ ہم کیسکو سوئی گیس اور حکام بالا سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فوری طور پر بجلی اور گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ اور اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں مناسب اور خاطر خواہ کمی کیا جائے اور گیس پریشر کو خصوصی طور پر درست کیا جائے تاکہ شہریوں کو اس پریشانی سے نجات دلایا جاسکے بصورت دیگر و بحالت مجبوری نیشنل پارٹی کوئٹہ میں عوام کے ساتھ ملکر اپنی آئینی پرامن حق احتجاج کو استعمال میں لاتے ہوئے ان متعلقہ دفاتر اور کوئٹہ کے مرکزی شاہراہوں پر عوامی بنیادی حقوق کی فراہمی اور مطالبات کی منظوری تک احتجاجی دھرنا دے گی۔

