چھتر (این این آئی)زمینوں پر قبضہ اور ٹریکٹر چوری کا معاملہ پولیس کی خاموشی برقرار، متاثرہ خاتون شبنم عمرانی کی دہائی، اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق نصیرآباد میں زمینوں پر مبینہ قبضے اور ٹریکٹر چوری کا واقعہ کئی روز گزرنے کے باوجود تاحال حل نہ ہو سکا۔ پولیس کی مسلسل خاموشی اور کارروائی سے گریز نے عوامی سطح پر شدید غم و غصے کی لہر دوڑا دی ہے۔ متاثرہ خاتون شبنم عمرانی انصاف کے لیے دربدر کی ٹھوکریں کھا رہی ہیں، لیکن پولیس کی بے حسی ان کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے نامعلوم افراد نے شبنم عمرانی کی ذاتی ملکیتی زرعی زمین پر زبردستی قبضہ کیا اور ان کا ٹریکٹر بھی چرا کر لے گئے۔ متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع فوری طور پر تھانہ نصیرآباد میں دی گئی تھی اور تحریری درخواست بھی جمع کرائی گئی، مگر پولیس کی جانب سے آج تک کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی شبنم عمرانی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ میرے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے، پولیس کو بارہا آگاہ کرنے کے باوجود کوئی کارروائی نہیں ہو رہی۔ میں نے اپنی زندگی کی کمائی اس زمین اور ٹریکٹر پر لگائی تھی، مگر اب سب کچھ چھن گیا ہے۔ اگر انصاف نہ ملا تو میں اپنے بچوں سمیت احتجاج پر مجبور ہوں گی محترمہ شبنم عمرانی نے کہا کہ پولیس کو تمام شواہد فراہم کرنے کے باوجود کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔ نہ میری زمین واپس ملی، نہ ہی ٹریکٹر۔ میں انصاف کے لیے در در کی ٹھوکریں کھا رہی ہوں انہوں نے مزید کہا کہ پولیس کی غفلت اور مبینہ چشم پوشی سے متاثرہ خاندان سخت ذہنی اذیت میں مبتلا ہے متاثرہ خاتون شبنم عمرانی نے اب ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس نصیرآباد رینج، کمشنر نصیرآباد ڈویڑن، اور وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سے اپیل کی ہے کہ وہ معاملے کا فوری نوٹس لیں، ذمہ داروں کے خلاف انکوائری کا حکم دیں اور انصاف کی فراہمی یقینی بنائیں آخر میں شبنم عمرانی نے کہا کہ میں صرف انصاف چاہتی ہوں، میری زمین واپس دلائی جائے، میرا ٹریکٹر برآمد کیا جائے، اور مجرموں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے تاکہ کسی اور کے ساتھ ایسا ظلم نہ ہو۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- پنجگور کے نوجوان شہاب نے رضاکارانہ طور پر سرینڈر کر دیا
- عالمی ہنگر انڈیکس میں پاکستان کی صورتِ حال تشویش ناک، مؤثر حکومتی اقدامات سے غذائی تحفظ بہتر بنایا جا سکتا ہے، سینیٹر محمد عبدالقادر
- عوام کو ریلیف فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے،مہراللہ بادینی
- مراکز صحت میں عملے کی حاضری، ادویات دستیابی،عوام کو معیاری طبی سہولیات فراہمی یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوئٹہ
- پیپلز پارٹی عوام کی نمائندہ جماعت،مسائل حل کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے، میر ریاض احمد شاہوانی
- کوئٹہ میں موسم سرد ہونے کیساتھ ہی گیس پریشر میں کمی،بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے،لالہ یوسف خلجی
- خواتین کے تحفظ،حقوق کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، میر ضیاء لانگو
- بلوچستان پورے پاکستان کی غذائی ضروریات پوری کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،گورنر بلوچستان
- خاران: چوری کی کوشش کے دوران فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل خان غلام رسول جاں بحق، ملزمان فرار، پولیس کی تفتیش جاری
- امریکی اسکول میں 16 سالہ لڑکے کی فائرنگ، 3 معصوم بچے اور استاد ہلاک

