جمعیت علماء اسلام کوئٹہ صالح،سماج کا درد رکھنے والے اْمیدواروں کو میدان میں اتار کربلدیاتی انتخابات میں بھر پور حصہ لے گی،مولانا عبدالرحمن رفیق

کوئٹہ(این این آئی)جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کی مجلسِ عاملہ کا اہم اجلاس زیرِ صدارت ضلعی امیر مولانا عبد الرحمن رفیق منعقد ہوا۔ اجلاس میں کوئٹہ کے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تفصیلی غور و خوض کیا گیا اور تمام پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لینے کے بعد متعدد اہم فیصلے کیے گئے۔جس کے مطابق 10 نومبر کو ضلع بھر کے یونٹوں کا نمائندہ جبکہ 14نومبر کو ضلعی مجلس عاملہ کااجلاس طلب کرلیا گیا۔ مرکزی الیکشن کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا اور چار ٹاون کمیٹیاں جو الیکشن امور کے ساتھ آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کرکے تمام توجہ طلب امور پر سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیں گی۔اجلاس نے متفقہ طور پر ٹاؤن کمیٹیوں کے قیام کا اختیار ضلعی امیر اور ناظم عمومی کو دیدیا۔ کوئٹہ کے چار ٹاؤنز میں جماعتی نمائندوں پر مشتمل عوامی اشتراک پر مبنی اجلاسات کا انعقاد ہوگا نیز اجلاس میں معزز اراکین نے شہری مسائل بجلی گیس کی فراہمی میں کوتاہی اور بھاری بھرکم بلوں کے اجراء، افغان مہاجرین کے ساتھ غیر مناسب سلوک اور کوئٹہ کے داخلی راستوں میں چیک پوسٹوں کی بھر مار پر گہری تشویش کا اظہار فیصلوں کی تفصیل یونٹوں کو سرکلر کی شکل میں فراہم کی جائے گی۔ اجلاس میں ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی عین اللہ شمس سنیئر نائب امیر مولانا خورشید احمد، مولانا محمد ایوب، شیخ مولانا عبدالاحد،مولانا حفیظ اللہ، مولانا عبدالبصیر، مولوی محمد سلیمان،حافظ شبیر احمد مدنی، سید عبدالواحد آغا، حاجی رحمت اللہ کاکڑ،حافظ مسعود احمد، حاجی ولی محمد بڑیچ، ظفر اللہ خان کاکڑ،حاجی صالح محمد، مولانا شعیب جدون، مفتی روزی خان بادیزئی،حافظ دوست محمد مدنی رحیم الدین ایڈوکیٹ، عبدالصمد حقیار، حافظ محمد عارف شمشیر،مفتی ابوبکر،،میر حشمت لہڑی، میر سرفراز شاہوانی ایڈووکیٹ، مفتی نیک محمد، مفتی رضا خان، حاجی محمد شاہ لالا، صفی اللہ مینگل، مولوی علی جان، سید سعداللہ آغا، مولوی نقیب اللہ ملاخیل، عبدالباری شہزاد، مولانا جمال الدین حقانی مولوی رشید احمد حقانی، حاجی عطاء محمد شمشوزئی نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی امیر مولانا عبد الرحمن رفیق، ضلعی سیکرٹری جنرل حاجی عین اللہ شمس اور دیگر رہنماؤں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ صالح اور سماج کا درد رکھنے والے اْمیدواروں کو میدان میں اتار کر بھر پور حصہ لے گی، کیوں کہ جمعیت علماء اسلام عوام کی دینی، سماجی اور سیاسی خدمت کا ایک وسیع میدان رکھتی ہے۔ بلدیاتی ادارے عوامی خدمت کا سب سے مؤثر فورم ہیں، اس بار دھاندلی کا راستہ روکنے کے لیے تمام سیاسی و جمہوری جماعتوں کے ساتھ مل کر لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ جمعیت چاہتی ہے کہ باکردار، باصلاحیت اور دیانتدار نمائندے عوامی مسائل کے حل کے لیے منتخب ہوں۔ اجلاس میں کارکنوں پر زور دیا گیا کہ وہ عوامی رابطے مزید تیز کریں اور مہم کو منظم انداز میں آگے بڑھائیں تاکہ کوئٹہ میں جمعیت کی سیاسی اور عوامی قوت مزید مستحکم ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں