سبی(عمران مرغزانی)سندھ بلوچستان قومی شاہراھ این 65 پر ڈاکووں اور چوروں کا بڑا راج قائم حکومتی رٹ مایوس کن ، ٹرانسپورٹرز اور مسافروں سے کبڑی پل، ڈنگڑا ، بختیار آباد اور نوتال کے مقام پر لوٹ مار جاری ہے کچھی، سبی نوتال نصیر آباد پولیس انتظامیہ ناکام وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی چیف سیکریٹری بلوچستان سخت نوٹس لے٬حاجی میر حکمت لہڑی تفصیلات کے مطابق آل ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن بلوچستان کے صوبائی صدر حاجی میر حکمت لہڑی کی زیر صدارت ٹرانسپورٹرز کا ہنگامی اجلاس طلب اجلاس میں بلوچستان بھر کے ٹرانسپورٹرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی اجلاس میں امن وامان سمیت دیگر اہم امور پر بات چیت ہوئی اور اہم فیصلے رکھے گئے اجلاس کے شرکاء سے حاجی میر حکمت لہڑی نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کچھی انتظامیہ ڈاکوؤں کے ساتھ ملی ہوئی ہے گزشتہ رات بھی ہماری ویگنوں کو کمبڑی پل کے مقام پر ڈاکوؤں نے ناکہ لگا کر لوٹ مار کر کے با آسانی فرار ہوگئے ضلعی و پولیس انتظامیہ کا کوئی بھی اہلکار موجود نہیں تھا گزشتہ صبح نصیرآباد کے علاقے نوتال کے ایریا میں ڈاکووں نے ہماری کوچز پر اسٹیٹ فائرنگ کی جس سے ہمارے ڈرائیور اور مسافر شدید زخمی ہوئے ہیں یہ معمول کا سلسلہ بن چکا ہے جس کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں حکومتی رٹ کو سر عام چیلنج بنایا ہوا ہے لیکن حکومتی انتظامیہ کی کسی قسم کی کوئی کاروائیاں نہ کرنے سے بے بسی ظاہر ہو رہی ہے انہوں نے کہا کہ ایک طرف ہمیں ایف سی کی جانب سے روکا جاتا ہے تو دوسری طرف ہمیں ڈاکو اور چور سر عام لوٹ مار کرکے مار رہے ہیں کچھی بالاناڑی اور بختیار آباد اور نوتال کے مقام نوگو ایریاز بن چکے ہیں ٹرانسپورٹرز اور مسافروں کو ڈاکوؤں کے رحم و کرم پر چھوڑا ہوا ہے کچھی پولیس و لیویز اور نوتال پولیس صرف بھتہ لینے میں مصروف ہیں ڈاکوؤں کے نام اور ٹھکانے معلوم ہونے کے باوجود بھی کچھی انتظامیہ اور سبی نصیرآباد انتظامیہ ڈاکوؤں کے خلاف کارروائی کرنے نااہلی اور بے بسی کا کردار ادا کر رہی ہے ڈاکو سر عام آکر قومی شاہراہ پر ناکہ لگا کر لوٹ مار کر کے دوبارہ اپنے علاقے کے ٹھکانوں میں چلے جاتے ہیں حاجی میر حکمت لہڑی نے حکومتی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ جلد از جلد سندھ بلوچستان قومی شاہراہ این 65 پر امن وامان کی بحالی کو ممکن بنائے اور وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی چیف سیکریٹری بلوچستان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا مزید انہوں نے کہا کہ آئندہ دو روز میں مزید لائعہ عمل طے کرنے کے لئیے آئندہ دو روز بعد تمام اضلاع کے ضلعی صدور کو ہنگامی بنیادوں پر طلب کیا جائے گا جس میں آنے والے دنوں میں احتجاج کا دائرہ کار وسیع کرینگے قومی شاہراہ کو کچھی کے مقام پر غیر معینہ مدت کے لیے بلاک کیا کرنے پر غور کیا جائے گا
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- پنجگور کے نوجوان شہاب نے رضاکارانہ طور پر سرینڈر کر دیا
- عالمی ہنگر انڈیکس میں پاکستان کی صورتِ حال تشویش ناک، مؤثر حکومتی اقدامات سے غذائی تحفظ بہتر بنایا جا سکتا ہے، سینیٹر محمد عبدالقادر
- عوام کو ریلیف فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے،مہراللہ بادینی
- مراکز صحت میں عملے کی حاضری، ادویات دستیابی،عوام کو معیاری طبی سہولیات فراہمی یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوئٹہ
- پیپلز پارٹی عوام کی نمائندہ جماعت،مسائل حل کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے، میر ریاض احمد شاہوانی
- کوئٹہ میں موسم سرد ہونے کیساتھ ہی گیس پریشر میں کمی،بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے،لالہ یوسف خلجی
- خواتین کے تحفظ،حقوق کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، میر ضیاء لانگو
- بلوچستان پورے پاکستان کی غذائی ضروریات پوری کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،گورنر بلوچستان
- خاران: چوری کی کوشش کے دوران فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل خان غلام رسول جاں بحق، ملزمان فرار، پولیس کی تفتیش جاری
- امریکی اسکول میں 16 سالہ لڑکے کی فائرنگ، 3 معصوم بچے اور استاد ہلاک

