پنجگور(این این آئی)ڈپٹی کمشنر پنجگور عبدالکبیر زرکون نے چتکان میں یورپی یونین کی مالی امداد اور گراسپ GRASP پروجکیٹ کے تحت ادارہ استحکام شراکتی ترقی(SPO) PPAF اور ITC کی شراکت سے روزن Ruhzan ٹریڈرز کمپنی کے کولڈ اسٹوریج کا افتتاح کیاایس پی او GRASpپروجیکٹ کے تحت کیچ اور پنجگور میں (SME) کے ساتھ کام کر رہا ہے GRASP ایک ترقیاتی منصوبہ ہے یہ پروجیکٹ یورپی یونین EU کے تعاون سے غربت مکاو? فنڈ(PPAF)، بین الاقوامی تجارتی مرکز(ITC)، کے اشتراک سے قائم کیا گیا ہے کولڈ اسٹوریج کے افتتاحی تقریب کا آغاز باقاعدہ تلاوت کلام پاک سے کیاگیا جس کی سعادات حافظ عبدالرحمن نے حاصل کی تقریب میں انٹرنیشنل ٹریڈ سنٹر کے عامرمحمود پاکستان پاورٹی ایولیشن فنڈ کے پروجیکٹ منیجر ناصر اقبال،ایس پی او کے پروجیکٹ منیجر میڈم تبسم شاہین ٹریڈ سینٹر کے،اسفندیارخان،ایس پی او کے ریجنل منیجر محراب علی ایس پی او کے یاسین شاہ سمیت کاروباری شخصیات تاجران کمیٹی کے سابق جنرل سکریٹری حاجی نورانی وزیرستار اقبال ظہیر شاکر علی اور دیگر بھی موجود تھے اس موقعے پر ڈپٹی کمشنر عبدالکبیر زرکون نے فتیہ کاٹ کر باقاعدہ کولڈ اسٹوریج کا افتتاح کیا اور کمپنی کی خیروبرکت کے لیے دعا کی ڈپٹی کمشنر پنجگور عبدالکبیر زرکون نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اس بات پر بے حد خوشی ہورہی ہے کہ لوگ کاروبار کی طرف آرہے ہیں چھوٹے صنعتوں کے قیام سے نہ صرف مالکان کا فائدہ ہے بلکہ ہنر مند لوگوں کے لیے روزگار کے دروازے بھی کھلیں گے ایس پی او نے جن پروجیکٹ پر کام کیا ہے آج انکے ثمرات مقامی افراد تک پہنچ رہے ہیں روضان کولڈ اسٹوریج مقامی زمینداروں کے لیے انتہاہی فائدہ مند ہے وہ اپنی فصلات کجھور اور دیگر فروٹ کو لاکر محفوظ بنا سکتے ہیں اور سیزن میں اچھے داموں بیچ کر مناسب منافع کما سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ سماجی ترقی کے لیے چھوٹی صنعتوں کا قیام ناگزیر اورضروری ہے پنجگور کو اللہ تعالی نے بہت ساری نعمتوں سے نوازا ہے یہاں کے کجھور کی دنیا بھر میں ڈیمانڈ ہے ماضی میں زمیندار روایتی طریقوں سے کجھور کی پیکنگ کرکے اسے محفوظ بناتے تھے اب انکو مقامی سطح پر کولڈ اسٹوریج اور جدید پیکنگ کی سہولیات میسر آگئے ہیں جس سے یقننا کسان ایک خوشحال مستقبل کی طرف گامزن ہوسکے گا پنجگور میں کجھور کے ساتھ زیتوں انگور انار کپاس بھی زرخیز فصلیں ہیں لوگ زراعت کو اپنا کر پنجگور کی خوشحالی میں اپنا حصہ ڈالیں انہوں نے کہا کہ یورپی یونین کی فنڈنگ سے ایس پی او نے جو پروجیکٹ مکمل کئیے ہیں وہ خودانحصاری کی طرف انتہاہی مفید ثابت ہونگے جو صاحب مال ہیں وہ چھوٹی صنعتیں قائم کرکے تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دیں تاکہ مقامی سطح پر لوگوں کی ضرورتیں پوری ہوسکیں اور ان سے لوگوں کو روزگار بھی مل سکے اس موقعے پر ریجنل منیجر محراب علی اور مجاہد بلوچ نے ایس پی او گراپس اور دیگر کے اشتراک اور تعاون سے کیچ اور پنجگور میں مختلف پروجیکٹس پر کام کررہا ہے جن میں سے بیشتر پروجیکٹس مکمل ہوچکے ہیں اور مذید مکمل ہونے کے قریب ہیں رزن Ruhzan ٹریڈرز کمپنی کے منیجر شاکر بلوچ نے ایس پی او اور اسکے دیگر شراکت داروں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ کولڈ اسٹوریج قائم ہونے کے بعد ہم اپنے کاروبار کو مذید وسعت دینگے۔

