اوستامحمد(غازی خان تنیو ) اوستامحمد کی میونسپل سیاست ایک مرتبہ پھر سرخیوں میں آگئی ہے۔ حالیہ دنوں میونسپل کارپوریشن اوستامحمد کے کونسلران نے سینئر سیاسی رہنما اور نوجوان لیڈر میر فاروق خان جمالی سے اہم ملاقات کی۔ یہ ملاقات شہر کی بلدیاتی سرگرمیوں اور انتظامی معاملات کے حوالے سے ایک نہایت اہم پیش رفت قرار دی جا رہی ہے ملاقات کرنے والے کونسلران میں حاجی محبوب علی پلال، میر بگن خان جمالی، لیاقت علی بلیدی، فائق علی بنگلزئی، صادق بوھڑ، رزاق ابڑو، ارباب بچل پلال، راجہ خان گولہ، رئیس محمد جان پلال، سیلم سومرو، ڈاکٹر عطاء اللہ جمالی، محمد درانی ریٹی، دوست محمد مینگل، بہرام مستوئی، ریاض احمد تنیو، صلاح الدین قریشی اور زاکر حسین رڈ شامل تھے اس موقع پر کونسلران نے میئر اوستامحمد کے طرزِ عمل، انتظامی نااہلی اور شہری مسائل کے حل میں عدم دلچسپی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ شہر میں صفائی، نکاسی آب، اسٹریٹ لائٹس اور بنیادی سہولیات کی صورتحال تشویشناک حد تک خراب ہو چکی ہے کونسلران نے میر فاروق خان جمالی کے سامنے اپنی شکایات کے انبار لگا دیے اور انہیں شہر کی بگڑتی ہوئی بلدیاتی حالت سے آگاہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ شہری روزانہ مسائل سے دوچار ہیں مگر متعلقہ حکام کی خاموشی نے مایوسی کی فضا پیدا کر دی ہے اس موقع پر میر فاروق خان جمالی نے کونسلران کے جذبات کو سراہتے ہوئے انہیں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ عوامی نمائندوں کی آواز کو ہر سطح پر سنا جائے گا، اور وہ خود چند روز میں تمام شکایات کے حل کے لیے عملی اقدامات یقینی بنائیں گے یہ ملاقات نہ صرف اوستامحمد کی بلدیاتی سیاست میں ایک نئی حرارت پیدا کر گئی ہے بلکہ اس سے یہ پیغام بھی ملا ہے کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے اجتماعی آواز ہی اصل قوت ہے۔ اگر کونسلران، شہری نمائندے اور سیاسی قیادت ایک صفحے پر آجائیں تو اوستامحمد کی تقدیر بدلنا کوئی مشکل کام نہیں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- پنجگور کے نوجوان شہاب نے رضاکارانہ طور پر سرینڈر کر دیا
- عالمی ہنگر انڈیکس میں پاکستان کی صورتِ حال تشویش ناک، مؤثر حکومتی اقدامات سے غذائی تحفظ بہتر بنایا جا سکتا ہے، سینیٹر محمد عبدالقادر
- عوام کو ریلیف فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے،مہراللہ بادینی
- مراکز صحت میں عملے کی حاضری، ادویات دستیابی،عوام کو معیاری طبی سہولیات فراہمی یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوئٹہ
- پیپلز پارٹی عوام کی نمائندہ جماعت،مسائل حل کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے، میر ریاض احمد شاہوانی
- کوئٹہ میں موسم سرد ہونے کیساتھ ہی گیس پریشر میں کمی،بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے،لالہ یوسف خلجی
- خواتین کے تحفظ،حقوق کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، میر ضیاء لانگو
- بلوچستان پورے پاکستان کی غذائی ضروریات پوری کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،گورنر بلوچستان
- خاران: چوری کی کوشش کے دوران فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل خان غلام رسول جاں بحق، ملزمان فرار، پولیس کی تفتیش جاری
- امریکی اسکول میں 16 سالہ لڑکے کی فائرنگ، 3 معصوم بچے اور استاد ہلاک

