بلوچستان اسمبلی کا اجلاس (آج)صبح 10بجے ہوگا

کوئٹہ(این این آئی) بلوچستان اسمبلی کا اجلاس (آج)جمعہ کوصبح 10بجے ہوگا۔اجلاس میں رکن اسمبلی میر اسد اللہ بلوچ ضلع پنجگور کے طلباء و طالبات میں لیپ ٹاپ کی عدم تقسیم جبکہ رکن اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن گوادر میں کھیلوں کی سرگرمیوں، فنڈز سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹسز پیش کریں گے۔ اجلاس میں جمعیت علماء اسلام کے رکن اصغر علی ترین کراچی اور سندھ میں آباد پشتونوں کے ساتھ ناانصافی، ظلم کی روک تھام، رکن اسمبلی شاہد رؤف کوئٹہ اور دیگر علاقوں سے پروازوں کے کرایوں میں کمی، رکن اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن صوبے میں تقاریب کے نام پرپر تعیش کھانوں، سرکاری خرچ پر حج، عمرے اور دیگر غیر ضروری تقاریب کے انعقاد پر پابندی لگانے سے متعلق الگ، الگ قراردادیں پیش کریں گے۔اجلاس میں محکمہ پلاننگ اینڈ ڈوپلمنٹ اور محکمیہ ماہی گیری سے متعلق سوالات دریافت اور انکے جوابات دئیے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں