ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) محکمہ داخلہ بلوچستان نے ضلع کچھی کے دو پولیس اہلکاروں کو ”شہید“قرار دیتے ہوئے ان کے لواحقین کے لیے معاوضے کی منظوری دے دی۔ اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن اور معاوضے کا حکم نامہ جاری کر دیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایس ایچ او بھاگ پولیس اسٹیشن شہید لطف علی کھوسہ ولد غلام یاسین اور شہید کانسٹیبل محمد عظیم ولد محمد رمضان جو 27 اکتوبر 2025 کو تحصیل بھاگ میں دہشت گردوں کے حملے میں جامِ شہادت نوش کر گئے تھے، کو “شہید” قرار دیا گیا ہے۔محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ “بلوچستان سول سرونٹس اینڈ ایمپلائز بینیفٹس اینڈ ڈیتھ کمپنسیشن پالیسی 2020” کے تحت دونوں شہداء کے ورثاء کو معاوضہ فراہم کیا جائے گا دوسری جانب محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ شہید ایس ایچ او لطف علی کھوسہ کے لواحقین کو ایک کروڑ بائیس لاکھ جبکہ شہید کانسٹیبل محمد عظیم کے لواحقین کو ایک کروڑ گیارہ لاکھ روپے کی مالی امداد فراہم کی جائے گی۔

