کچھی پولیس تھانہ حاجی شہر پر مسلح افراد کا ایک بار پھر حملہ

ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) بلوچستان کے ضلع کچھی پولیس تھانہ حاجی شہر پر مسلح افراد کا ایک بار پھر حملہ شدید فائرنگ پولیس اہلکاروں کو یرغمالی بنا لیا گیا سرکاری اسلحہ گولیاں سمیت دیگر سامان ضبط تھانے کو آگ لگا دی گئی سرکاری ریکارڈ جلکر خاکستر ہوگیا۔پولیس کے مطابق ضلع کچھی کے پولیس تھانہ حاجی شہر پر نا معلوم مسلح نے ایک بار پھر حملہ کر دیا اطلاعات کے مطابق مسلح افراد جن کی تعداد بیس سے پچیس کے درمیان بتائی جارہی ہے جدید اسلحے سے لیس ہوکر اچانک پولیس تھانہ حاجی شہر پر حملہ اور ہو اس دوران مسلح افراد نے شدید فائرنگ بھی کی مسلح افراد نے تھانہ میں موجود پولیس اہلکاروں کو مبنیہ طورپر یرغمالی بنایا اور ان سے سرکاری اسلحہ گولیاں وکی ٹاکی سمیت دیگر سامان چھین لیا بعد ازاں مبنیہ طورپر تھانے اور سرکاری ریکارڈ کو اگ لگا دی گئی مسلح افراد فرار ہوگئے واقعے کی اطلاع پر پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے جاے وقوع پر پہنچ گئے اور پورے علاقے کی ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں