کوئٹہ (این این آئی)درخواست گزار خانی خاتون نے بتایا کہ وہ مئی 2024 سے ماہانہ 4,000 روپے بینوولنٹ فنڈ کی مد میں وصول کر رہی تھیں، جو ستمبر 2024 تک باقاعدگی سے دی جاتی رہیں۔اکتوبر 2024 سے یہ ادائیگی روک دی گئیں اور تاحال معطل ہیں۔ مزید یہ کہ انہوں نے اس بات کی نشاندہی کی کہ جو ماہانہ رقم انہیں دی جا رہی تھی وہ ناکافی ہے اور اسے متعلقہ ضوابط کے مطابق 6,000 روپے ماہانہ تک بڑھایا جانا چاہیے۔انہوں نے ماہانہ بینوولنٹ فنڈ کی دوبارہ بحالی اور اکتوبر 2024 سے موجودہ تاریخ تک کے بقایا جات کی ادائیگی کے لیے متعلقہ محکمے سے رابطہ کیا اور متعدد بار متعلقہ دفتر کو درخواست دی۔لیکن کوئی شنوائی نہ ہو سکی۔لہذا، وفاقی محتسب کوئٹہ نے بروقت انکوائری کا آغاز کیا اور متعلقہ محکمے کو طلب کر کے کیس کی فوری سماعت شروع کر دی۔سماعت کے دوران متعلقہ محکمہ کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکا۔لہذا، وفاقی محتسب کوئٹہ نے احکامات جاری کیے کہ درخواست گزار کو انکا حق یعنی ماہانہ بینوولنٹ فنڈ کی رقم دی جائے۔احکامات جاری ہوتے ہی متعلقہ محکمے نے درخواست گزار کا ماہانہ بینوولنٹ فنڈ جاری کر کے بقایاجات کی مد میں 25000 روپے دلوا دیے گئے۔اس بروقت اور منصفانہ فیصلے پر درخواست گزار نے وفاقی محتسب کا شکریہ ادا کیا۔

