ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) ڈیرہ مراد جمالی کے قریب نا معلوم مسلح افراد کے حملے میں زخمی شخص دوران علاج دم توڑ دیا پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کے قریب میر حسن روڈ پر گزشتہ شب نا معلوم مسلح افراد نے حملہ کرکے محمد انور ابڑو کو شدید زخمی کرکے فرار ہوگئے تھے جس کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کرگیاپولیس نے نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی اورمزید کارروائی شروع کردی۔

