کوئٹہ(این این آئی)نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء سابق سینیٹر و دانشور میر طاہر بزنجو نے کہا کہ بڑے لیڈروں نے شراکت اقتدار کے ہر فارمولے کو قبول کرکے بدترین آمریت کی راہ ہموار کردی،انہوں نے کہا کہ ترامیم کا سلسلہ رکے گا نہیں،26 ویں ترمیم کے بعد 27 ویں ترمیم اور اب 28ویں ترمیم بھی لانے کی خبریں آرہی ہیں،27ویں ترمیم کے ضمن میں مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی کے لیڈر ز خریدی گئی پارلیمان کو بتا رہے تھے کہ یہ 27 ویں ترمیم وہی ہے جو میثاق جمہوریت میں طے کیاگیا تھا،انہوں نے کہا کہ غلط بیانی کی بھی حد ہوتی ہے اگر 27ویں ترمیم وہی ہے جو میثاق جمہوریت میں طے کیاگیا تھا تو اس کو منظور کرنے کیلئے اتنی جلد بازی کا مظاہرہ کیوں کیا گیا انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے جوش خطابت میں کہا کہ کسی کے باپ کی جرات نہیں کہ وہ 18 ویں ترمیم کو ختم کریں، کسی دوسرے کے باپ کے بارے میں ہم کچھ نہیں کہہ سکتے لیکن سچی بات تو یہ ہے کہ آپ کے والد محترم نے میاں برادران کے ساتھ مل کر اپنی لائی گئی 18ویں ترمیم کا سر قلم کر دیا انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ اس ملک کے جمہوری سوچ رکھنے والے باضمیر سیاسی کارکنوں،صحافیوں اور دانشوروں پر رحم کرے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- جمہوری وسیاسی استحصال کی روک تھام کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائینگے، سربراہ پاکستان سنی تحریک
- دسویں ادب فیسٹول کا شاندار اختتام:کتاب و ہنر میلہ منعقد کیا گیا
- نیشنل پارٹی رہنماؤں اور ساتھیوں کی خوشگوار ماحول میں سیاسی نشست کی یادگار تصویر
- ملک کی مستقبل کی ترقی و خوشحالی کا انحصار اس بات پر ہے کہ موجودہ قیادت کس طرح ان چیلنجز کا مقابلہ کرتی ہے اور ملک کو استحکام و ترقی کی طرف لے جاتی ہے
- نیشنل پارٹی پنجگور کا شہید ولید بلوچ کے چہلم پر تعزیعتی ریفرنس کا اعلان
- نیشنل پارٹی کے کونسلر اعجاز ملائی کی گرفتاری انتقامی کارروائی ہے، شفاف تحقیقات کا مطالبہ
- ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی کیپٹن نسیم بلوچ سے ملاقات
- ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کو مقامی آرٹسٹ شریف قاضی کی جانب سے یادگار پورٹریٹ کا تحفہ
- تربت: میر فدا حکیم رند کی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے ملاقات، خدمات کو خراج تحسین، علاقائی و سیاسی صورتحال پر گفتگو
- کینسر اور بلوچستان

