غربت کے خاتمے کے لئے حکومت نے مربوط منصوبے شروع کئے ہیں،سردار یعقوب خان ناصر

لورالائی(این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی سابق وفاقی وزیر سردار یعقوب خان ناصر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غربت کے خاتمے کے لئے حکومت نے مربوط منصوبے شروع کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف عوام کی فلاح و بہبود کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک سے بے روزگاری کا خاتمہ حکومت کی ترجیح ہے اور عوام کی خوشحالی ہمارا مطمعِ نظر ہے سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ فلاحی اداروں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں تاکہ لوگوں کی زندگیوں میں آسانی لائی جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ترقی کی راہ پر آگے بڑھنے سے اب کوئی نہیں روک سکتا اور پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کے خواب دیکھنے والوں کو مایوسی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ اب پوری دنیا میں پاکستان کی اہمیت بہت بڑھ چکی ہے انہوں نے کہا کہ معرکہ حق سر کرنے کے بعد دنیا میں پاکستانیوں کی عزت و وقار میں اضافہ ہوا ہے اسی لئے بھارت سیخ پاہ ہے اور اسکی کوشش ہے کہ پاکستان میں بدامنی اور دہشت گردی پیدا کی جائے تاکہ دنیا پاکستان میں دہشتگردی سے خوفزدہ ہوکر یہاں پر سرمایہ کاری سے بھاگ جائے اور اجکل بھارت افغان رجیم کے ساتھ ملکر ملک میں دہشتگردی کرا کر اپنے ناپاک عزائم کی تکمیل چاہتا ہے لیکن سب منصوبے ناکام بنادینگے اسلام اباد اور وانا کیڈٹ کالج اسکی واضح کڑیاں ہیں جس پر سری لنکن کرکٹ ٹیم بھی واپسی کا سوچھنے لگی لیکن حکومت اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے مداخلت پر اور فل پروف سیکورٹی فراہم کرنی کی یقین دہانی پر دشمن کا منصوبہ خاک میں مل گیا انہوں نے کہا کہ27 ویں آئینی ترمیم سے ملک میں پارلیمنٹ کی بالادستی قائم ہوگی اور تمام ادارے مضبوط ہونگے ہم ملک کے بہتر مستقبل میں 28 ویں ترمیم بھی کسی وقت اسمبلی میں پیش کرسکتے ہیں ہمارے پاس اسوقت دو تہائی اکثریت سینٹ اور قومی اسمبلی میں موجود ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں