دکی(این این آئی)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن اور ڈپٹی کمشنر دُکی محمد نعیم خان کی خصوصی ہدایات پر لیویز فورس نے تحصیل لونی، موضع نمکی میں منشیات کے خاتمے، غیر قانونی بورنگ، افغان باشندوں اور پوست کی کاشت کے خلاف مؤثر کارروائی کی۔کارروائی کے دوران ایک غیر قانونی بور ناکارہ, متعدد سولر پینلز ضبط, جبکہ تین غیر قانونی افغان باشندوں کو حراست میں لے لیا گیا۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق یہ کارروائی وزیر اعلیٰ بلوچستان کے وژن ”منشیات سے پاک بلوچستان” کے عملی نفاذ کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ انتظامیہ نے واضح کیا کہ اس طرح کے آپریشنز آئندہ بھی تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گے تاکہ معاشرے کو منشیات کے زہر سے مکمل طور پر پاک کیا جا سکے۔ڈپٹی کمشنر دُکی نے کہا کہ جو بھی اس غیر قانونی کاشت میں ملوث پایا گیا، اس کا نام فورٹھ شیڈول میں شامل کیا جائے گا اور اس کی زمین قرق کر دی جائے گی۔

