تربت (رپورٹر)نیشنل پارٹی کے مرکزی جوائنٹ سیکریٹری میر حمل بلوچ نے بی ایس او تمپ کے سابق صدر اور نیشنل پارٹی کوہاڑ کے سینئر اور فعال ساتھی میران ہوت کے اچانک انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں میر حمل بلوچ نے کہا کہ میران ہوت پارٹی کا ایک مخلص، نظریاتی اور متحرک کارکن تھا، جس کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اُن کی وفات نہ صرف خاندان بلکہ پارٹی کے لیے بھی ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔
انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔ آمین۔

