تربت(رپورٹر) نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما اور ڈسٹرکٹ پنجگور کے چیئرمین عبدالمالک بلوچ نے جمعہ کے روز آئی جی ایف سی بلوچستان ساؤتھ سے اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں ضلع پنجگور کو درپیش مسائل پر گفتگو۔
اس موقع پر چیئرمین عبدالمالک بلوچ نے پنجگور میں لائن اڈار اور بارڈر سسٹم کی موجودہ صورتحال پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور مطالبہ کیا کہ بارڈر مینجمنٹ کو عوام دوست بنایا جائے تاکہ مقامی آبادی کو روزگار، تجارت اور بنیادی سہولیات میں آسانی میسر ہو۔
آئی جی ایف سی بلوچستان ساؤتھ نے تمام مسائل کے حل کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ عوامی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں گے۔

