گوادر(رپورٹر) سوئی سدرن گیس کمپنی کراچی آفس کی جانب سے گوادر کے صارفین کے ساتھ ناروا اور غیر ذمہ دارانہ سلوک کا انکشاف ہوا ہے، جس کی وجہ سے شہری شدید پریشانی کا شکار ہیں۔
سوئی سدرن گیس کمپنی ائیر مکس پلانٹ گوادر کے ذرائع کے مطابق گوادر سے میٹر ریڈر باقاعدگی سے ریڈنگ کراچی آفس کو بل کی تیاری کے لیے بھیجتے ہیں، لیکن کراچی آفس گوادر کی بھیجی گئی اصل ریڈنگ کو نظر انداز کرتے ہوئے ازخود زیادہ ریڈنگ درج کرکے صارفین کو بھاری بھرکم بل بھیج دیتا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گوادر آفس نے اس معاملے پر کراچی آفس سے بازپرس بھی کی تاہم ان کے رویے میں کوئی بہتری نہیں آئی۔ اس غیر سنجیدہ رویے کے باعث شہریوں پر ہزاروں روپے کے اضافی بل واجب الادا ہو رہے ہیں، جبکہ اصل میٹر ریڈنگ اور بل میں درج ریڈنگ میں واضح فرق پایا جاتا ہے۔
جبکہ ائیر مکس پلانٹ میں ہر ماہ گیس کی قلت کی شکایات بھی موصول ہو رہی ہیں، جس کے باعث ہر پندرہ دن بعد چار سے پانچ دن کے لیے پلانٹ بند کر دیا جاتا ہے۔ اس بندش کے نتیجے میں صارفین گیس کی سہولت سے محروم ہ

