نصیرآباد میں ڈاکوؤں کے حملے، پولیس 12 گھنٹے تک موقع پر نہ پہنچی، مقامی برادری نے بہادری دکھائی

نصیرآباد ( رپورٹ چھٹہ خان عمرانی ) نصیرآباد میں ڈاکو راج قائم ۔نصیرآبادپولیس کی نااہلی نے بھی رکارڈ توڑ دیئے ۔ عوام ڈاکوؤں کے ساتھ 12گھنٹے مقابلہ کرتا رہا مگر پولیس موقع پر نہ پہنچ سکا ۔
رات گیارہ بجے کے قریب مسلح افراد نے اسلحہ کے زور پر پولیس تھانہ صدر ڈیرہ مراد جمالی کے حدود ربیع شاخ اندرون کے علاقے غوث بخش تنیو کے ٹریکٹر ڈرائیور کے ہاتھ پاوں باندھ کر ٹریکٹر چھین کرفرار ہوگئے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تنیو برادری اور اہل علاقہ نے ڈاکووں کا پیچھا کرتے ہوئے کنری کے مقام پر ٹریکٹر برامد کرلیا اور ایک ڈاکو کو بھی پکڑ لیا ۔صدر پولیس اور چھتر پولیس، فلیجی پولیس کو بار بار اطلاع دیتے رہے مگر نا اہل نصیرآباد پولیس 12 گھنٹے گزرنے کے باوجود پہنچنے میں تاخیر کردیا ۔اس سے قبل ڈاکوؤں کے گروہ نے تنیو برادری پر فائرنگ شروع کردی ۔اور اپنے ڈاکو ساتھی کو چھڑانے اور ٹریکٹر کو دوبارہ چھیننے کی سر توڑ کوشش کیئے مگر تنیو برادری اور ان دیگر ساتھیوں نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈاکوؤں کے سامنے ڈٹے رہے ۔ 12گھنٹے کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئ ۔ تنیو برادری نے پکڑے ہوئے ڈاکو کو پولیس کے حوالے کر دیا ۔
تنیو برادری سمیت اہلیان علاقہ نے ڈی آئی جی نصیر آباد آئی جی پولیس بلوچستان سمیت حکام بالا سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ نصیرآباد پولیس کی نااہلی کا فل فور نوٹس لیا جائے اور علاقے میں امن امان کو بحال کیا جائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں