مچھ کے قریب گیس ٹرانسمیشن لائن پر مرمتی کام کا آغاز

کوئٹہ(این این آئی) بلوچستان کے ضلع کچھی میں متاثر ہونے والی گیس پائپ لائن کی مرمت کے کام کا آغاز کردیاگیا۔ ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق گزشتہ روز مچھ کے قریب سوئی سدرن گیس کمپنی کی ہائی پریشر ٹرانسمیشن پایپ لائن میں پڑنے والے شگاف پر مرمتی کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔سوئی سدرن گیس کا تکنیکی عملہ 18 انچ قطر کی QPCEP پایپ لائن کی ہنگامی بنیادوں پر بحالی کے لیے مستعدی سے مصروفِ عمل ہے جسے اندازاً پیر کی شام تک مکمل کر لیا جائے گا۔ترجمان نے بتایا کہ سوئی سدرن گیس کی انتظامیہ کوئٹہ میں گیس کی فراہمی اپنی متبادل 12 انچ قطر QPL لائن کے ذریعے محدود سطح (کم پریشر) پر خصوصاََ کھانے کے اوقات کے دوران برقرار رکھنے کی بھرپور کاوشیں کر رہی ہے۔ ادارہ اس دوران اپنے صارفین کو پیش آنے والی زحمت کے لیے معذرت خواہ ہے اور انہیں صورتحال پر پیش رفت سے مطلع کرتا رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں