پاکستان مسلم لیگ(ن) نے کوئٹہ کے بلدیاتی انتخابات کے لیے کمیٹیاں تشکیل دے دیں

کوئٹہ(این این آئی)گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل سے پاکستان مسلم لیگ ن کے پارلیمنٹرین اور دیگر رہنماؤں پر مشتمل وفد نے ملاقات کی ملاقات کے دوران انتخابی لائحہ عمل تیار کرنے ساتھ عوامی رابطے بڑھانے اور دیگر فیصلوں پر عملدرآمد کیلئے مختلف کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئیں۔وفد میں بلوچستان اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر صوبائی وزیر میر سلیم کھوسہ، میر برکت رند، حاجی نور محمد دومڑ، سینیٹر سعید الحسن مندوخیل، نسیم الرحمٰن، حاجی نور اللہ لہڑی،میر یونس بلوچ، سحرگل خلجی، ارباب اقبال کاسی، میر عطاء لانگو، ایڈووکیٹ انور سلیم کاسی، چودھری شبیر، شاکر محمد حسنی، فتح جمالی، میر مصلح الدین مینگل، اٹل خان اور دیگر اراکین شامل تھے. وفد نے گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل کو اپنی تیاریوں اور فیصلوں سے اگاہ کرتے ہوئے کہا کہ لیگل کمیٹی کی ذمہ داری میر عطاء اللہ لانگو، ایڈووکیٹ اور انور سلیم کاسی کو سونپی گئی. الیکشن پروسس کے موثر طریقہ کار ترتیب دینے کیلئے نسیم الرحمٰن ملاخیل کی سربراہی میں الیکشن کمیٹی تشکیل دی گئی جس کے ممبران میں سحرگل خلجی، میر محمد یونس لہڑی، میر نور اللہ لہڑی، میر مصلح الدین مینگل، ارباب اقبال کاسی، فتح جمالی، شاکر محمد حسنی اور چودھری شبیر ہونگے. الیکشن کمیٹی امیدواروں کے کاغذات جمع کرنے سے لیکر الیکشن کے آخری انتظامات تک کے ذمہ دار ہونگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں