خضدارمیں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

خضدار(این این آئی)خضدارمیں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق خضدار کے علاقے بولان میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے محمد اشرف ولد حمزہ میراجی جاں بحق ہوگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق مقتول رواں سال کے اوائل میں اغواء کے بعد بازیاب ہونے والی خاتون اسما ء جتک کے ماموں ہیں۔مزید کاروائی جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں