ژوب میں زرعی میلے سے کاشتکاروں اور زمینداروں کو بہترین معلومات فراہم کی گئیں، کونسلر ضبطو خان کاکڑ،زمیندار،سردارزادہ زمیندارایازخان مندوخیل

ژوب (این این آئی)کونسلر ضبطو خان کاکڑ،زمیندار،سردارزادہ زمیندارایازخان مندوخیل،زمیندار وسابق چیرمین یونین کونسل فیروخان کاکڑ،زمیندار فیض اللہ کاکڑ،زمیندار مولوی عبداللہ شاہ بابڑ،زمیندارعجب خان کاکڑ،زمیندارایوب خان کاکڑ،زمیندارعید مندوخیل،زمیندارسراج بابڑ،ممتاز سیاسی و قبائلی رہنما مولوی برادر غنی مندوخیل،سیاسی سوشل ورکر رسول خان بابڑ،سوشل ورکر محمود خان ھری پال،اور زمیندار انوارالدین کاکڑ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ژوب میں کامیاب زرعی میلے کے انعقاد پر صوبائی وزیر زراعت میر علی حسن زہری، سیکرٹری زراعت نور احمد پرکانی اور زرعی توسعی ڈائریکٹر مقبول شاہوانی کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ژوب کی تاریخ میں پہلی بار اس طرح کا زرعی میلا ھوا جس کی مثال نہیں ملتی۔اس زرعی میلا میں ژوب کے زمینداراون کو جو زرعی معلومات فراہم کیں اس سے پہلے کھبی بھی نہیں ملیں بالخصوص ڈائریکٹرریسرچ توسیعی مقبول احمد شاھوانی اور ایگریکلچر ریسرچ کی ٹیم کے کار کر دگی سے ژوب اور شیرانی کے زمیندار مطمئن ہیں، جب سے زرعی توسعی ڈائریکٹر مقبول احمد شاھوانی ژوب آئے ہیں،زرعی فارم کی کامیابی اور اس آگاہی کا مقصد کاشتکاروں کو جدید زرعی ٹیکنالوجی، معیاری بیج کے انتخاب، کھادوں کے متوازن استعمال، اور فصلوں کے بہتر انتظام کے بارے میں رہنمائی فراہم کی گئی ہے۔انہوں نے ڈائریکٹوریٹ آف ریسرچ ژوب کو بھی مبارک باد پیش کرتے ھوئے ہر قسم کی تعاون کی یقین دہانی کرائی اور ژوب کی تمام میڈیا ٹیم،سوشل ورکرز،سیاسی و سماجی رہنماؤں زمینداروں اور ژوب عوام کا بھی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے زرعی میلے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور زمینداروں کے حوصلے بلند کئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں