کوئٹہ(این این آئی) بلوچستان اسمبلی کا اجلاس (آج)پیرسہ پہر تین بجے ہوگا اجلاس میں محکمہ معدنیات اور محکمہ خزانہ سے متعلق سوالات دریافت اور ان کے جوابات دیے جائیں گے اجلاس میں بلوچستان پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کا ترمیمی مسودہ قانون پیش کیا جائے گا اجلاس میں جمعیت علماء اسلام کے رکن اصغر علی ترین سندھ میں پشتونوں کے ساتھ جاری ناانصافی اور مظالم کے خاتمے کی قرارداد پیش کریں گے جبکہ جمیعت علماء اسلام کی رکن شاہدہ رؤف کوئٹہ اور صوبے کے دیگر ہوائی اڈوں سے چلنے والی پروازوں کے کرایوں میں کمی اور مولانا رکن اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن بلوچستان میں سرکاری اخراجات پر حج عمرے اور پرتعیش تقریبات کی پر پابندی کی قراردادیں پیش کریں گے۔

