ایس۔ایس۔پی لسبیلہ عاطف امیر کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی کی ہدایت پر SHO یار محمد کمانڈو کی کامیاب کارروائی ھاؤس ڈکیتی میں انتہائی مطلوب ملزم محمد اسماعیل لانگو گرفتار

لسبیلہ(رپورٹ بیوروچیف حفیظ دانش) ایس۔ایس۔پی لسبیلہ عاطف امیر کی کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی کی خصوصی ہدایت پر آج SHO اوتھل یار محمد کمانڈو نے اپنی ٹیم کے ہمراہ زیر نگرانی ڈی ایس پی اوتھل حاصل خان قمبرانی ایک کامیاب کارروائی میں لائی۔ اوتھل پولیس نے جدید ٹیکنیکل ذرائع اور مسلسل کوششوں کے نتیجے میں ھاؤس ڈکیتی کے مقدمہ میں ملوث انتہائی مطلوب ملزم محمد اسماعیل ولد حاجی محمد عظیم قوم لانگو سکنہ منگوچر حال دارو ہوٹل حب کو گرفتار کیا۔ مذکورہ ملزم تھانہ اوتھل کے مقدمہ نمبر 110/2025 بجرم دفعہ 397 ت پ میں مطلوب تھا۔ اس ڈکیت گینگ نے کچھ عرصہ پہلے علاقہ اوتھل میں واقع دو گھروں میں گھس کر وارداتوں کو سر انجام دیا تھا۔ ملزم کی گرفتاری انتہائی باریک بینی کے ساتھ کی جانے والی نگرانی اور ملزم کی نقل و حرکت کی خفیہ ٹیکنیکل ٹریسنگ کے بعد عمل میں لائی گئی۔ ملزم کی گرفتاری کے بعد اس کے کردار کی مزید چھان بین، ساتھی ملزمان کی نشاندہی، اور ڈکیتی میں استعمال ہونے والے اسلحہ اور چھین کر لے جانے مال کی برآمدگی کے لیے حکمت عملی سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ یہ گرفتاری مقدمہ میں ایک اہم پیش رفت ہے اور اس سے واضح ہوتا ہے کہ اوتھل پولیس عوامی تحفظ کو یقینی بنانے اور تمام ملوث ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لیے پوری یکسوئی اور عزم کے ساتھ کام کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں