گورنر بلوچستان سے مسلم لیگ(ن) کے صوبائی وزراء اورارکان اسمبلی کی ملاقات

کوئٹہ(این این آئی) گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل سے گورنر ہاؤس کوئٹہ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی وزراء، اراکین صوبائی اسمبلی اور پارٹی کے صوبائی رہنماؤں پر مشتمل وفد نے ملاقات کی جن میں صوبائی وزیرِ تعلیم راحیلہ حمید خان درانی، میر شعیب نوشیروانی، رکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ، سعید الحسن مندوخیل، حاجی برکت رند، ولی محمد نورزئی، میر محمد خان لہڑی، زرک خان مندوخیل اور کوآرڈینیٹر وزیراعظم یوتھ افیئرز بلوچستان حیدر خان اچکزئی سمیت مسلم لیگ(ن) کے صوبائی اور ضلعی عہدیداران بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران صوبے کی مجموعی صورتحال، جاری ترقیاتی منصوبوں اور خاص طور پر کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کے انتظامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد نے گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل کو بلدیاتی امیدواروں کے انتخاب، کاغذات نامزدگی جمع کرانے اور انتخابی عمل کو آگے بڑھانے کیلئے تشکیل دینے والی کمیٹیوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا. اس موقع پر گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں پر زور دیا کہ وہ پارٹی ڈسپلن کا خاص طور پر خیال رکھیں اور اپنے قائدین کی ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں