کوئٹہ(این این آئی) بلوچستان میں سرکاری افسران کی ترقیوں سے متعلق اہم فورم پرونشل سلیکشن بورڈ ون کا اجلاس ایک مرتبہ پھر ملتوی کردیا گیا، جس کے باعث مختلف محکموں کے سینکڑوں سرکاری افسران میں شدید مایوسی اور بیچینی پھیل گئی ہے۔ذرائع کے مطابق مذکورہ اجلاس طویل عرصے کے تعطل کے بعد چیف سیکریٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی سربراہی میں 12 نومبر 2025 کو منعقد ہونا تھا، جس میں صوبے کے متعدد محکموں کے افسران کی اگلے گریڈ میں ترقیوں کے کیسز پر غور کیا جانا تھا۔ تاہم اجلاس کو ایک بار پھر غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا گیا ہے اور حکام کی جانب سے صرف یہ بتایا گیا ہے کہ نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔سرکاری افسران کا کہنا ہے کہ ترقی سرکاری ملازمت میں ان کا بنیادی حق ہے، مگر بلوچستان میں یہ معاملہ مسلسل تاخیر کا شکار ہے جس سے انتظامی ڈھانچے میں بے اعتمادی اور غیر یقینی کی کیفیت بڑھ رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومتی اقدامات، چاہے دانستہ ہوں یا نادانستہ، صوبے کے اہل افسران کو مشکلات سے دوچار کر رہے ہیں۔افسران نے صوبائی حکام، خصوصاً اربابِ اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ پرونشل سلیکشن بورڈ ون کے اجلاس کا فوری انعقاد یقینی بنایا جائے تاکہ ترقیوں کے منتظر افسران میں پائی جانے والی بیچینی کا خاتمہ ہو سکے اور سرکاری نظام اپنی مؤثر کارکردگی جاری رکھ سکے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- پنجگور کے نوجوان شہاب نے رضاکارانہ طور پر سرینڈر کر دیا
- عالمی ہنگر انڈیکس میں پاکستان کی صورتِ حال تشویش ناک، مؤثر حکومتی اقدامات سے غذائی تحفظ بہتر بنایا جا سکتا ہے، سینیٹر محمد عبدالقادر
- عوام کو ریلیف فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے،مہراللہ بادینی
- مراکز صحت میں عملے کی حاضری، ادویات دستیابی،عوام کو معیاری طبی سہولیات فراہمی یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوئٹہ
- پیپلز پارٹی عوام کی نمائندہ جماعت،مسائل حل کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے، میر ریاض احمد شاہوانی
- کوئٹہ میں موسم سرد ہونے کیساتھ ہی گیس پریشر میں کمی،بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے،لالہ یوسف خلجی
- خواتین کے تحفظ،حقوق کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، میر ضیاء لانگو
- بلوچستان پورے پاکستان کی غذائی ضروریات پوری کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،گورنر بلوچستان
- خاران: چوری کی کوشش کے دوران فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل خان غلام رسول جاں بحق، ملزمان فرار، پولیس کی تفتیش جاری
- امریکی اسکول میں 16 سالہ لڑکے کی فائرنگ، 3 معصوم بچے اور استاد ہلاک

