تربت: میئر میونسپل کارپوریشن تربت بلخ شیر قاضی سے کونسلرز، سائلین اور عمائدین کی ملاقات

تربت (رپورٹر) تربت میں میئر میونسپل کارپوریشن بلخ شیر قاضی سے پیر کے روز کونسلرز، مختلف سائلین اور علاقے کے عمائدین نے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ میئر نے مصروف دن گزارتے ہوئے شہریوں کے مسائل سنے، متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات دیں اور مختلف ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔

ملاقات کے دوران کونسلرز نے اپنے اپنے علاقوں کے ترقیاتی کاموں، درپیش رکاوٹوں اور آئندہ کے لائحہ عمل پر میئر سے تبادلۂ خیال کیا۔ بلخ شیر قاضی نے شہری سہولیات کی بہتری، جاری عوامی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور کارپوریشن کی فعالیت میں اضافے کو اپنی ترجیحات قرار دیا۔

میئر نے سائلین کو یقین دہانی کرائی کہ ان کے مسائل حل کرنا میونسپل کارپوریشن کی ذمہ داری ہے اور شہریوں کو جلد از جلد ریلیف فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات جاری رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے ساتھ رابطہ اور مشاورت شہر کے ترقیاتی سفر کا اہم حصہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں