کوئٹہ(این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدواروں نے کوئٹہ کے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کیلئے پی بی 41 کے مختلف یونین کونسل اور وارڈز سے کاغذات نامزدگی جمع کروادیئے جس کے مطابق یونین کونسل 35 وارڈ 4 سے نورالدین کاکڑ اور نصر اللہ خان اچکزئی،یونین کونسل 35 وارڈ 1 سے لالا روزی خان کاکڑ کے بیٹے جہانزیب خان کاکڑ،یونین کونسل 24 وارڈ 2 سے ملک شازیب کاسی،یونین کونسل 35 وارڈ 3 سے عزیز الرحمن خان،یونین کونسل 35 وارڈ 2 سے ظہور احمد خان،یونین کونسل 36 وارڈ 2 سے حاجی رشید انور کھوکھر اور جاوید سراج نے اپنے کاغذات نامزدگی ریٹرننگ افسر کے پاس جمع کرادیئے اس موقع پر پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی رہنما اختر بلوچ،شاہ جہان گجر، حاجی عزیزلانگو، اکرم گل، اسرار شاہوانی،بشیراحمد لانگو اوردیگر رہنما بھی انکے ہمراہ تھے۔

