صوبائی اسمبلی ہمارا فخر،قوائد و ضوابط کی بہتری کیلیے اراکین کی تجاویز نہایت اہمیت رکھتی ہیں،میراسد اللہ بلوچ

کوئٹہ(این این آئی)بلوچستان اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قواعدِ و انضباط کار کا اجلاس چیئرمین میر اسد اللہ بلوچ کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں اسپیکر کیپٹن (ر) عبدالخالق خان اچکزئی، میر یونس عزیز زہری، خیر جان بلوچ، شاہدہ رؤف، زرین خان مگسی، اصغر علی ترین، سیکرٹری اسمبلی طاہر شاہ کاکڑ، اسپیشل سیکرٹری اسمبلی عبدالرحمٰن اور ایڈیشنل سیکرٹری لاء سعید اقبال نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران چیئرمین نے کہا کہ صوبائی اسمبلی ہمارا فخر ہے اور اس کے قوائد و ضوابط کی بہتری کے لیے اراکین کی تجاویز نہایت اہمیت رکھتی ہیں۔اجلاس میں Privileges Act 1975 کا تفصیلی جائزہ بھی لیا گیا جبکہ دیگر قوانین پر بھی اراکین نے سیر حاصل گفتگو کی۔ اس موقع پر صوبائی اسمبلی بلوچستان کے Rules of Procedure and Conduct of Business 1974 میں مجوزہ ترامیم پر بھی تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔کمیٹی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ قوانین کو وقت کے تقاضوں کے مطابق بہتر بنانے کے لیے اپنی سفارشات مرتب کرکے اسمبلی میں پیش کی جائیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں