ڈیرہ مراد جمالی پولیس نے بزرگ شہری کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتارکرلیا

ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) ڈیرہ مراد جمالی بزرگ شہری کے قتل کا معمومہ حل پولیس نے بڑی مہارت اور تفتیش کے بعد ملزم تک پہنچ گئی ملزم گرفتار الہ قتل برآمد دوران تفتیش ملزم کا اقرار جرم کا اعتراف مقدمہ درج کرلیا گیا پولیس کے مطابق چند روز قبل سٹی پولیس تھانہ ڈیرہ مراد جمالی کی حدود شرقی ابڑو محلہ میں رات کے اوقات کار میں گھر میں گھس کر بزرگ شہری محمد انور ابڑو کو کلہاڑیوں اور ڈنڈے کے وار کرکے شدید زخمی کر دیا گیا جوکہ دوران علاج انتقال کرگیا مزکورہ قتل پولیس کے لیے بڑا چیلنج بن گیا تاہم سی آئی اے انچارج نصیرآباد انسپکٹر بہادرعلی ڈومکی نے کیس کی بڑی مہارت سے تفتیش شروع کردی بالاآخر پولیس ملزم تک پہنچ گئی پولیس نے ملزم محمد خان عرف ٹشو ڈومکی کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کر لیا دوران تفتیش ملزم نے جرم کا اعتراف کیا جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں