ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کا سیکرٹری سینیٹ سید حسنین حیدر کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار

کوئٹہ+اسلام آباد(این این آئی)ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے سیکرٹری سینیٹ سید حسنین حیدر کی والدہ محترمہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ ماں جیسی عظیم ہستی کا سایہ سر سے اٹھ جانا انسان کی زندگی کا انتہائی کربناک اور ناقابلِ بیان لمحہ ہوتا ہے۔ والدین اللہ کی وہ نعمت ہیں جن کی محبت، شفقت اور تربیت انسان پوری زندگی یاد رکھتا ہے۔ڈپٹی چیئرمین نے مرحومہ کی بلندی درجات اور مغفرت کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تبارک و تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل اور حوصلہ عطا کرے۔انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ سیکرٹری سینیٹ سید حسنین حیدر، ان کے اہلِ خانہ اور تمام لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی بخشش فرمائے اور انہیں اپنے جوارِ رحمت میں جگہ نصیب کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں