سوراب(رپورٹر) پمپ میں شارٹ سرکٹ سے آگ بھڑک اٹھی میونسپل کمیٹی اور پولیس کی بروقت کارروائی نے بڑا حادثہ سے علاقے کو بچا لیا
سوراب/تفصیلات کے مطابق سوراب بازار نغاڑ روڈ پر ایک پمپ میں اچانک شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی، تاہم میونسپل کمیٹی سوراب کے عملے نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر مکمل طور پر قابو پا لیا اور ممکنہ بڑے نقصان سے بچا لیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی چیئرمین میونسپل کمیٹی سوراب ایڈووکیٹ منیر آزاد رودینی،وائس چیئرمین شیخ محمد یاسین سمالانی،کونسلر احمد میروانی اور ایس ایچ او سٹی تھانہ سرور مہتاب حسنی فوری طور پر جائے وقوعہ پہنچے اور صورتِ حال کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے فائر ٹیم اور عملے کی مستعدی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی بروقت کوششوں کی وجہ سے ایک بڑے حادثے سے محفوظ رہا۔
دوسری جانب سوراب پولیس کے جوان بھی فوری طور پر موقع پر پہنچے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر عوام کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔ پولیس نے ریسکیو ٹیم کے ساتھ مل کر امدادی کارروائیوں میں بھرپور تعاون کیا اور ٹریفک کی روانہ گی برقرار رکھا۔
میونسپل کمیٹی اور پولیس کی مشترکہ کاوشوں کی بدولت واقعے میں کوئی جانی نقصان پیش نہ آیا، جبکہ آگ پر بروقت قابو پا کر بڑے مالی نقصان سے بھی بچاؤ ممکن ہوا

